بھارت سی پیک کی مخالفت کر کے اپنی قبر کھود رہا ہے

کراچی (نیوز ڈیسک) ترجمان چینی دفتر خارجہ جیان ژاؤ نے کہا ہے کہ سی پيک کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششيں اور حربے ناکام ہوں گے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر بھارتی سازشوں اور عزائم کو پہلے ہی بے نقاب کر چکے ہیں، پاکستانی ڈوزئیر میں سی پیک کیخلاف بھارتی سازشوں اور ریاستی دہشتگردی کے تمام ثبوت ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف بين الاقوامی جنگ ميں پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہيں،چين دہشتگردوں کيخلاف کريک ڈاؤن ميں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےآئی ایس پی آر کے ڈی جی

میجر جنرل بابر افتخار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے شواہد عالمی برادری کے سامنے پیش کئے تھے۔ چینی وزارت خارجہ کے بیان پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان سی پیک منصوبہ کی حفاظت کرے گا، پاکستان امن اور اس خطے کے استحکام کے لئے کوشاں ہے، بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندوستان ریاستی دہشت گردی کے ذریعے پاکستان اور سی پیک کے پراجیکٹس کو نشانہ بنا رہا ہے، بھارت نے 80 ارب روپے کے لگ بھگ رقم مختص کی ہے، جس کا مقصد سی پیک پراجیکٹس کو نشانہ بنانا ہے تاہم پاکستان نے ہرصورت سی پیک منصوبے کی حفاظت کا عزم کر رکھا ہے۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ پورے خطہ کے لئے فائدہ مند ہے، ان فلیگ شپ پراجیکٹس کے ساتھ ہمارا مستقبل جڑا ہوا ہے اور چین بھارتی سازش سے اچھی طرح واقف ہے، اب چین کی طرف سے بھی بیان آ گیا ہے کہ وہ اس منصوبے کی اہمیت سے پوری طرح واقف ہے لہذا ، پاکستان اور چین مل کر اس منصوبے کی حفاظت کریں گے اور اس منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پر چین کی بہت بڑی سرمایہ کاری ہے اور اس کے انجینئرز و عملہ یہاں کام کر رہے ہیں، اگر ان پراجیکٹس کو کسی طور بھی نشانہ بنایا جاتا ہے تو چین اور پاکستان کبھی خاموش نہیں بیٹھیں گے۔واضح رہے پاکستانی ڈوژئیر میں سی

پیک کے خلاف بھارتی سازشوں اور ریاستی دہشتگردی کے تمام ثبوت موجود ہیں اور پاک فوج کے ترجمان سی پیک کے خلاف بھارتی سازشوں اور مزموم عزائم کو بے نقاب کر چکے ہیں جب کہ وہ سی پیک کو ناکام کرنے کی بھارتی کوششوں کے ثبوت بھی دے چکے ہیں۔دوسری جانب پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ بھارت سی پیک منصوبے کی مخالفت کر کے اپنی قبر کھود رہا ہے۔یہ منصوبہ ایک حقیقت ہے جس کی مخالفت خودکشی ہو گی اس لئے بھارت مخالفت چھوڑ کا اسکا حصہ بن جائے یا لاتعلق ہو جائے۔مودی کی سازشیں پاکستان اور چین کے مابین بڑھتے ہوئے

مراسم اوراقتصادی تعاون کوختم نہیں کر سکتیں۔چھ کروڑ ڈالر مختص کر کے ساٹھ ارب ڈالر کے منصوبے کو ختم کرنا بھارت کی خام خیالی ہے۔ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ بھارت جہاں دیگرعالمی قوتوں کے اشاروں پر ناچ رہا ہے وہیں اسے سی پیک کی صورت میں پاکستان میں چین کی موجودگی منظور نہیں کیونکہ اس سے پاکستان کے ساتھ جنگ کرنا ناممکن ہو جائے گا۔گوادر میں چین کی موجودگی سے پاکستان کی سمندری حدود محفوظ ہو جائیں گی اور بھارتی جارحیت کا امکان ختم ہو جائے گا جبکہ سی پیک کا روٹ گلگت بلتستان پر بھارتی دعوے کو بے اثر کر

دے گاجبکہ پاکستان اسے باقائدہ صوبہ بنا سکے گا۔اس منصوبے سے جنوبی ایشیائی ممالک با ہم مربوط ہو جائیں گے۔ منصوبے میں شامل تمام ممالک مل کر ترقی کریں گے جبکہ پاکستان کی دشمنی میں اندھا ہونے والا بھارت تنہا رہ جائے گا۔انھوں نے کہا کہ چین نے ایران سے معاہدہ کر کے بھارت کی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری اور پاکستان کو نقصان پہنچانے کا خواب خاک میں ملا دیا ہے جبکہ لداخ میں اسے زلت آمیز شکست بھی دی ہے۔ اب بھارت چین سے لداخ میں اپنی حالیہ شکست کا بدلہ بلوچستان میں دہشت گردی کروا لے لے رہا ہے۔ہماری حکومت کو سمجھنا ہو گا کہ بلوچستان جتنا خوشحال ہو گا سی پیک پاکستان کے لئے اتنا ہی زیادہ فائدہ مند ثابت ہو گا اس لئے اس صوبہ کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں