شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

لاہور (نیوز ڈیسک)کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر پنجاب حکومت نے شادی ہالوں کے اندر تقریبات پر پابندی عائد کر دی،تقریبات کی اجازت صرف کھلے مقامات پر ہوگی،جہاں 300زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی ہوگئی۔پنجاب حکومت نے شادی ہالوں کے اندر تقریبات پر پابندی عائد کر دی،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر)محمد عثمان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکے نوٹیفکیشن کے مطابق ،شادی، بیاہ اور دیگر تقریبات کی اجازت صرف کھلی جگہوں پر ہو گی،تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 300 افراد کے اکٹھے ہونے کی اجازت ہو گی جبکہ عوامی

اجتماعات میں 300 سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق کھلی جگہ پر تقریبات میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازم ہو گا،تقریبات کے علاوہ عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنا بھی لازم ہو گا،پابندی کا اطلاق 20 نومبر سے ہو گا،31 جنوری تک لاگو رہے گا۔ترجمان محکمہ صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وائرس پر قابو پانے کیلئے عوام حکومت پنجاب کا ساتھ دیں۔یہ پابندی پنجاب انسدادِ وبائی امراض آرڈیننس کے تحت لگائی گئی ہے، اور اس پابندی کا اطلاق 20 نومبر (آج ) سے ہوگا، اور 31 جنوری تک لاگو رہےگا۔واضح رہے کہ کرونا وائرس وبا کی دوسری لہر میں ایک بار پھر ملک بھر میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، کرونا انفیکشن کے باعث اموات کی تعداد بھی بڑھنے لگی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 738 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 665 ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں