نیدر لینڈ کی خاتون باکسنگ چیمپئن نے اسلام قبول کرلیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)’دی لیڈی ٹائیسن‘ اور کک باکسر کے نام سے جانی جانے والی نیدر لینڈ کی باکسنگ چیمپئن روبی جیسیا میسیو نے اسلام قبول کرلیا۔کک باکسر نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کیا۔نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والی روبی جیسیا اسلام قبول کرنے سے قبل عیسائی مذہب سے تعلق رکھتی تھی اور انہوں نے کچھ عرصہ قبل اسلام سے متعلق پڑھنا شروع کیا۔اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر ہی روبی جیسیا نے نیدر لینڈ کی ایک مسجد میں گواہوں کی موجودگی میں باضابطہ طور پر اسلام قبول کیا۔کک باکسر کے اس اقدام کو دنیا بھر

کی مسلم کمیونٹیز کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور اسلام قبول کرنے کے بعد روبی کی باحجاب تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی ہیں۔واضح رہے کہ 2016 میں روبی جیسیا کی گردن خوفناک کار حادثہ پیش آنے کے سبب ٹوٹ گئی تھی جس کے بعد ان کی کامیاب سرجری کی گئی۔اس حادثے نے روبی جیسیا کے باکسنگ اور مارشل آرٹس میں ابھرتے کیرئیر کو شدید نقصان پہنچا یا تھا۔ جس کے بعد روبی جیسیا کو ذہنی اور جسمانی طور پر صحتیاب ہونے اور اعتماد بحال کرنے میں کئی مہینے لگے اور ڈیڑھ سال بعد دی لیڈی ٹائیسن نے باکسنگ کے میدان میں قدم رکھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں