یااللہ خیر! پاکستان کے اہم علاقے میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

مینگورہ (نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے علاقے سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زمین ہلنے سے لوگوں میں خوف وہراس پیدا ہو گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی، اس کی گہرائی 120 کلومیٹر اور مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔خیال رہے کہ 14 نومبر کو کوئٹہ سمیت

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی، اس کی گہرائی زمین کے اندر 10 کلومیٹر اور مرکز کوئٹہ سے 58 کلومیٹر دور کوہ مہردار اور ہرنائی قریب تھا۔ زلزلے کے جھٹکے کوئٹہ کے علاوہ مستونگ، پشین، دکی ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ میں بھی محسوس کئے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں