پی ایس ایل کا فائنل معرکہ، جیتنے والے کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

لاہور (نیوز ڈیسک ) نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ،کراچی میں کرکٹ کی بڑی جنگ آج لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگی ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے کھیلا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا فائنل جیتنے والی فاتح ٹیم کو چمچماتی ٹرافی کے ساتھ 5 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم دی جائیگی جب کہ رنر اپ ٹیم کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 2 لاکھ امریکی ڈالر انعام میں دیئے جائیںگے ۔میچ رات آٹھ بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پلے آف مرحلے میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو ہرا کر براہ راست فائنل میں جگہ بنائی۔لاہور قلندرز نے ایلی مینیٹڑز ون میں پشاور زلمی اور ٹو میں ملتان سلطانز کو شکست دے کر فائنل میں قدم رکھا۔پی ایس ایل میں دونوں ٹیمیں

اب تک دس بار مدمقابل آئی ہیں۔ چھ بار جیت کراچی تو چار بار لاہور کے حصے میں آئی۔رواں سیزن میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچ ہوئے۔ ایک میچ کنگز اور ایک قلندرز نے اپنے نام کیا۔کراچی کنگز کے پاس بابراعظم اور محمد عامر جیسے بہترین کھلاڑی ہیں۔ لاہورقلندرز میں ان فارم محمد حفیظ اور شاہین آفریدی بھی دھوم مچانے کو تیار ہیں۔ لاہور کی جانب سے ڈیویڈ ویزے بھی اہم کھلاڑی ہیں اور کراچی کنگز کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔ ڈیوڈ ویزے نے گزشتہ میچ میں48 رنز بنائے اور تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔لاہور قلندرز نے آخری میچ میں ملتان سلطانزکو25 رنز سے شکست دی تھی۔ قلندرز کی جانب سے ڈیوڈ ویزے اور حارث رؤف نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کیا، دونوں نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں