فوج مخالف بیانیے کو ووٹ نہیں مل سکتا ، گلگت کے عوام نے ثابت کردیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرصحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں آزاد امیدوار پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ جائیں گے۔وہاں پر رحجان دیکھا گیا ہے کہ لوگ مرکز کے ساتھ جاتے ہیں۔انہوں نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ فوج کے خلاف بات کرانے والے کو آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ووٹ نہیں مل سکتا۔نواز شریف کی تقاریر آزاد کشمیر میں چلائی جائیں گی۔کیا لوگ اندھے ہیں کہ بھارت نوازپارٹیوں کو ووٹ دیں۔پیپلز پارٹی نے تو اپنا رویہ درست کیا۔ن لیگ کو وہاں کچھ نہیں ملنے والا تھا۔مریم نواز نے کام خراب کر دیا۔مریم کے مشیر کون ہیں۔ ان میں تین اینٹی پاکستان ہیں۔تحریک پاکستان کے مخالف، یہ اسلام کا نام لینے کے روا دار نہیں۔امت کا نام لیا جائے تو ان کی زبان پر چھالے پڑتے ہیں۔

ہارون الرشید نےمزید کہا کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بننے سے کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا۔اسٹینلشمنٹ بھی اس کے لیے تیار ہیں ۔صوبے کی نوعیت مختلف ہو گی۔یہ عارضی صوبہ بنے گا۔گلگت بلتستان کے انتخابات میں تمام نشستوں کے غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے، تحریک انصاف 10 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ پیپلز پارٹی 3 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور (ن) لیگ دو نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، 7 نشستوں پر آزاد امیدوار فتح یاب ہوگئے۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجا شہباز خان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ الیکشن کامیاب ہوا، نتائج میں تاخیر ہو رہی ہے جس پر سیاسی جماعتوں کے رہنما قبل از وقت شکوک و شبہات پیدا کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں