امریکہ کی نومنتخب نائب صدر کا فلسطینیوں کی حمایت میں بڑا بیان سامنے آگیا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی نائب ڈیموکریٹک جو بائیڈن کملا ہیرس نے کہاہے کہ ڈیموکریٹک انتظامیہ فلسطینیوں کے ساتھ تعلقات کو بحال کرے گی اور ایک بار پھر واشنگٹن میں فلسطین لبریشن آرگنائزیشن مشن کا صدر دفتر کھولا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میںانہوں نے مزید کہا کہ بائیڈن انتظامیہ فلسطینیوں کو معاشی اور انسانی امداد کی بحالی، غزہ میں انسانی بحران کے ازالے اور مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں امریکی قونصل خانے کو دوبارہ کھولنے کے لیے فوری اقدامات کرے گی۔ہریس کا کہنا تھا کہ وہ یکطرفہ اسرائیلی اقدامات کی مخالفت کرتے ہیں۔ نئی امریکی انتظامیہ دو ریاستی حل کی حمایت کے لیے اقدامات کرے گی۔امریکا کی نو منتخب نائب صدر کملا ہیرس کہتی ہیں کہ اُن

کا ہر دن امریکی عوام کے بہتر مستقبل کی سوچ میں گُزرتا ہے۔امریکی صدارتی انتخابات کی تاریخ میں نائب صدر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون کملا ہیرس نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر امریکا کے نو منتخب صدر جوبائیڈن کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ٹوئٹر پر شیئر کی گئی مذکورہ تصویر میں کملا ہیرس اور جوبائیڈ ن نے عالمی وبا کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے چہرے پر ماسک لگایا ہوا ہے جبکہ وہ دونوں کوئی عہد کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔کملا ہیرس نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے امریکی عوام سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’آپ جانتے ہیں کہ میں اور جوبائیڈن ہمارے ہر دن کا آغاز آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کے بہتر حال اور مستقبل کے بارے میں سوچتے ہوئے کرتے ہیں۔‘اس سے قبل کملا ہیرس نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکا میں بہت سے لوگوں نے عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اپنے پیاروں کو کھویا ہے اور میں کہتی ہوں کہ ایسا بالکل نہیں ہونا چاہیئے تھا۔اُنہوں نے اپنے میں بیان جوبائیڈن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ ایک دن، میں اور جوبائیڈن اس وائرس پر قابو پاتے ہوئے امریکا کو اس سے محفوظ کرنے کے لیے کام کریں گے۔واضح رہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس امریکا کی نائب صدر منتخب ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں