بختاور بھٹو کی منگنی میں شریک ہونیوالے مہمانوں کیلئے خصوصی ہدایات جاری کردی گئیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔آصف علی زرداری نے اپنی بیٹی کی منگنی طے ہوجانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بختاور کی منگنی کی تقریب رواں ماہ 27 نومبر کو بلاول ہاؤس میں منعقد کی جائے گی۔سابق صدر نے بیٹی کے رشتہ طے ہوجانے پر شکرانے ادا کرتے ہوئے مختصر پیغام میں بتایا کہ ان کی صاحبزادی کی منگنی محمود چوہدری سے طے ہوئی ہے۔بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تصدیق ہوجانے کے بعد بلاول ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ

کئی دہائیوں بعد بھٹو زرداری خاندان میں اہم تقریب ہونے جا رہی ہے، اس لیے تمام انتظامات پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو کی منگنی میں شریک ہونے والے مہمانوں کے لیے ہدایات جاری کر دی گئیں۔ تقریب میں شرکت کے لیے آنے والے مہمانوں کو پہلے اپنا کورونا ٹیسٹ کروانا پڑے گا اور ان ہی افراد کو تقریب میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے گی جن کا ٹیسٹ منفی آیا ہوگا.کارڈ کو انتہائی منفرد طریقے سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔جس پر بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی شادی کی تصویر بھی لگائی گئی ہے۔شادی کی تقریب میں شریک ہونے والے مہمانوں کے لیے کچھ ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔دعوت نامہ میں کوورونا وبا کے پیش نظر تمام مہمانوں کو تقریب میں شرکت سے چوبیس گھنٹے قبل کورونا کے منفی ٹیسٹ کی سکین کاپی بلاول ہاؤس کو فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔جب کہ مہمانوں کو موبائل فون رکھنے اور تصاویر بنانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔بلاول ہاؤس کے آفیشل فوٹوگرافرز کو تصاویر بنانے کی اجازت ہوگی۔دعوت نامہ کے مطابق مہمانوں کو بلاول ہاؤس کے فوٹو گرافرز کی جانب سے بنائی گئی تصاویر فراہم کی جائیں گی۔ تاہم وہ اپنے موبائل فون سے کوئی تصویر یا ویڈیو نہیں بنا سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں