مفتی طارق مسعود کی تین طلاق یافتہ خواتین سے شادی کے بدلے 4۔4سال کی بچیوں سے شادی کی پیشکش

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)مفتی طارق مسعود نے حال ہی میں دئے گئے ایک بیان میں تین طلاق یافتہ خواتین سے شادی کے بدلے چار چار سال کی بچیوں سے شادی کی پیشکش کر دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مفتی طارق مسعود نے اپنے بیان میں کہا کہ تم لوگ چار شادیاں کرو ، اور پہلی تین طلاق یافتہ یا بیوہ خواتین سے کر لو، جس کے بعد آپ کی چوتھی شادی میں کنواری لڑکی سے کرواؤں گا۔ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ میرا وعدہ ہے کہ جو شخص تین بیوہ عورتوں سے شادی کرے گا اُس کی چوتھی شادی میرے ذمے ہے اگر میں نے اُس کی چوتھی شادی

کنواری سے نہ کروائی تو میرا نام بدل دینا۔ مفتی طارق مسعود نے مزاح میں کہا کہ اگر 16 سال کی لڑکی نہ ملے تو دو آٹھ آٹھ سال کی ، ورنہ چار بچیاں چار چار سال کی۔یہ کہتے ہی مفتی طارق مسعود مُسکرائے اور حاضرین نے بھی ان کی اس بات کا افسوس کا اظہار کرنے کی بجائے قہقہے لگائے۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین آگ بگولہ ہو گئے اور مفتی طارق مسعود کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ مفتی طارق مسعود جیسے مولوی حضرات نے دین کو بدنام کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف جہاں کشمور واقعہ میں چار سالہ بچی سے زیادتی ہونے پر پوری قوم افسردہ ہے وہیں دوسری جاب مفتی طارق مسعود کی جانب سے چار چار سال کی بچیوں سے شادی کی پیشکش کا یہ بیان انتہائی قابل مذمت ہے۔جبکہ کچھ صارفین نے مفتی طارق مسعود کی بات پر قہقہہ لگانے والے حاضرین کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ مفتی کی بات پر قہقہہ لگانے والوں کو خوف خُدا کرنا چاہئیے اور اپنے گھر میں بیٹھی کم سن بچیوں اور بہنوں کی طرف دیکھنا چاہئیے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ مزاح کا استعمال کرتے ہوئے کوئی بات کرنا غلط نہیں لیکن یہ شرط ہے کہ مزاح میں کوئی ایسی بات نہ کی جائے جس سے کسی کی دل آزاری ہو ۔سوشل میڈیا صارفین نے مفتی طارق مسعود سے اپنے اس حساس بیان پر معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا ۔صحافی سبوخ سید نے مفتی طارق کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان میں مکتب دیوبند کے مشہور مفتی طارق مسعود ہیں ۔ آپ کشمور میں

چار سال کی بچی سے ریپ پر رو رہے ہیں اور ان کی گفتگو سماعت فرمائیں یہ آٹھ آٹھ اور چار چار کی بچیوں سے لوگوں کی شادیاں کروا رہے ہیں۔جو لوگ قہقے لگا رہے ہیں کاش وہ ایک بار اپنی چار سالہ بہن، بیٹی کا ہی سوچ لیتے۔یہ پاکستان میں مکتب دیوبند کے مشہور مفتی طارق مسعود ہیں ۔ آپ کشمور میں چار سال کی بچی سے ریپ پر رو رہے ہیں اور ان کی گفتگو سماعت فرمائیں یہ آٹھ آٹھ اور چار چار کی بچیوں سے لوگوں کی شادیاں کروا رہے ہیں۔جو لوگ قہقے لگا رہے ہیں کاش وہ ایک بار اپنی چار سالہ بہن، بیٹی کا ہی سوچ لیتے۔فوادچوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملاؤں کی

وجہ سے ہمارا معاشرہ ایک خوفناک معاشرتی بحران میں دھنس چکا ہے،سینکڑوں لوگ ان کی جاھلانہ گفتگو سنتےاور متاثر ہوتے ہیں،ریاست خاموش تماشائ کا کردار ادا کرتی آ رہی ہے حالت یہ ہےکہ سعودی عرب ایران جیسے ممالک کم عمر بچیوں سے شادی ہر ہابندی عائد کر چکے ہماری اسمبلی نہیں کرسکیملاؤں کی وجہ سے ہمارا معاشرہ ایک خوفناک معاشرتی بحران میں دھنس چکا ہے،سینکڑوں لوگ ان کی جاھلانہ گفتگو سنتےاور متاثر ہوتے ہیں،ریاست خاموش تماشائ کا کردار ادا کرتی آ رہی ہے حالت یہ ہےکہ سعودی عرب ایران جیسے ممالک کم عمر بچیوں سے شادی ہر ہابندی عائد کر چکے ہماری اسمبلی نہیں کرسکی ۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور وٹو کی صاحبزادی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ چار سال کی بچی سے شادی کا لالچ دے رہا ہے۔ایسے موذی جاہل انسان معاشرے کو اسلام کے نام پر اس دنیا میں جہنم بنا رہے ہیں ۔ حکومت کو اس آدمی کو فوری گرفتار کرنا چاہئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں