عوام کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی نوید سنادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرول کی قیمت کم ہونے جارہی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شبلی فراز نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ شفاف اور آزاد انتخابات کیلئے جدوجہد کی، ہم نے (ن) لیگ حکومت کو انتخابی اصلاحات پر مجبور کیا، پسند کے نتائج حاصل کرنا مخالفین کی سیاست کا بنیادی ستون ہے۔ گلگت بلتستان میں تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم میں حصہ لیا، ماضی کی حکومتوں نے 10 سال میں مسائل کےحل کے لئے کچھ نہیں کیا،اپوزیشن کی تقاریرسے لگتاہے کہ وہ اپنی شکست کو دھاندلی کا نام دیں گے،

یہ اقتدارکی ہوس میں مبتلا ہیں ، ان کی سوچ جمہوری نہیں ہے۔ ماضی کو دیکھتے ہوئے (ن) لیگ پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا، جس ادارے پر نواز شریف نے تنقید کی اسی سے مدد مانگی جارہی ہے، ایسے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ لوگ جمہوریت پسند نہیں، جمہوریت پسند لوگ منتخب حکومت کو گھر بھیجنے کی بات کیسے کرسکتے ہیں؟۔وفاقی وزیر شبلی فراز نے مریم نواز کا نام لیے بغیر کہا کہ جس ادارے پر والد نے تنقید کی اسی سے مدد مانگی جارہی ہے۔ ایسے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ لوگ جمہوریت پسند نہیں ہیں۔ جمہوریت پسند لوگ منتخب حکومت کو گھر بھیجنے کی بات کیسے کرسکتے ہیں؟ ن لیگ ہمیشہ نازیبا الفاظ اور ذاتی حملے کرتی ہے۔ ہم نے ہمیشہ نوازشریف کی اہلیہ کا عزت و احترام کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جمہوریت پسند نہیں ہوسکتے ہیں، ان کی موروثی پارٹیاں ہیں۔ مریم نواز اور بلاول بھٹو کو پارٹی وراثت میں ملی۔ ہمارے لیڈر نے صفر سے جدوجہد شروع کی اور آج ملک کے مقبول ترین وزیراعظم ہیں۔ ملک کا مستقبل عمران خان سے جڑا ہوا ہے۔وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ معاشی اعشاریے بتا رہے ہیں کہ روزگار اور معیشت میں اضافہ ہورہا ہے۔ پیٹرول کی قیمت کم ہونے جارہی ہے۔ کورونا بحران نہ ہوتا تو پاکستان کی معیشت دگنی ہوجاتی۔ مہنگائی کم ہورہی ہے اور مزید کم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزی کی ہر سطح پر مذمت کی ہے۔ بھارتی اشتعال انگیزی کا معاملہ ہر سطح پر اٹھائیں گے۔ بھارت کو ہمیشہ کی طرح اس بار بھی منہ کی کھانی پڑے گی۔ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں پہلے کی طرح ناکام ہوں گی۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہم اداروں کو دوبارہ کھڑا کررہے ہیں۔ 20ارب ڈالر کرنٹ اکاوَنٹ خسارہ ختم کیا، مہنگائی بھی ختم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں