پاکستان کے معروف صحافی سینئراینکر پرسن کورونا وائرس کے باعث داعی اجل کو لبیک کہہ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جیو نیوز کے سینیئر رپورٹر ارشد وحید چوہدری انتقال کرگئے۔گزشتہ دنوں ارشد وحید چوہدری میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔دوران علاج طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا جہاں آج وہ دارفانی سے کوچ کرگئے۔ارشد وحید چوہدری جیو نیوز کے سینیئر رپورٹر تھے اور وہ پروگرام ’جیو پارلیمنٹ‘ کے اینکر بھی تھے جبکہ وہ پارلیمنٹ سے عوام کو خبروں کی آگاہی فراہم کرتے تھے۔ارشد وحید چوہدری نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے

نائب صدر بھی تھے۔صحافتی حلقوں سے وابستہ متعدد افراد نے ارشد وحید کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کے لیے دعا مغفرت کی۔سلیم صافی نے کہا کہ ‘جیو نیوز کے باکمال رپورٹر اور ہمارے بھائی ارشد وحید چوہدری زندہ نہیں رہے’۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر کی دعا کی۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی سینیئر صحافی ارشد وحید کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں مریم کا کہنا تھا کہ بہت ہی تکلیف دہ اور افسوسناک خبر ہے جس پر یقین ہی نہیں آرہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں