یااللہ خیر! پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف وہراس

لاہور (نیوز ڈیسک) بلوچستا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کوئٹہ، بوستان،مستونگ، ہرنائی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 58 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 38 کلومیٹر مغرب اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی جب کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے کوئٹہ کے علاوہ مستونگ، پشین، دکی ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ میں بھی محسوس کئے گئے۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم کسی بھی علاقے میں کسی قسم کے نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔خیال رہے کہ اس سے قبل 16 اکتوبر کو پشاور اور سوات سمیت خیبر پختونخوا کے شمالی علاقوں میں شدید زلزلہ محسوس کیا گیا تھا جس کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی تھی۔گزشتہ زلزلے کا مرکز افغانستان کا صوبہ بدخشاں تھا جہاں اس کی گہرائی 27 کلو میٹر تھی اور شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں