نریندرا مودی کی وزیراعظم عمران خان کو بھارت آنے کی دعوت

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کو شنگھائی تنظیم کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق شنگھائی تعاون تنظم کا سربراہ اجلاس 30 نومبر کو نئی دہلی میں ہو گا۔جس میں شرکت کے لیے بھارتی وزیراعظم نے عمران خان کو دعوت دی ہے۔بھارتی وزیراعظم نے کانفرنس میں شرکت کے لیے تمام ممبرز اور مبصر ممالک کو بھی دعوت دی ہے۔جب کہ وزیراعظم عمران خان کو گذشتہ روز کانفرنس شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔پاکستان کانفرنس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ مشاورت کے بعد کرے گا۔ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ

سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ سید فیصل ترمذی اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں ہونے والے اجلاس میں سوائے روسی وزیراعظم مخیل مشسٹن کے کسی بھی اہم ملک کے سربراہان شرکت نہیں کریںگے۔جب کہ منگل کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ہ پاکستان چین کے ساتھ مل کر وائرس سے نمٹنے کے لیے ایک ویکسین تیار کرنے پر کام کر رہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس کے خطرات کو کم کرنے کیلئے ایس سی او ممالک کے درمیان معلومات کا تبادلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، دنیا میں کورونا وائرس کی وبا سے پانچ کروڑ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں، کوویڈ۔19 نے دنیا میں معیشت اور روزگار کو تباہ کیا اور اس کے تباہ کن اثرات سے تمام شعبے بالخصوص صحت عامہ اور معیشت بہت زیادہ متاثر ہوئی ہیں، پوری دنیا کی معیشت سست روی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی او ممالک کو کورونا وبا کے منفی اثرات کم کرنے کیلئے عالمی ادارہ صحت کی مشاورت سے ایک فریم ورک کے تحت مختصر، درمیانی اور طویل مدت کی پالیسیاں تیار کرنی چاہئیں، کووڈ۔19 ویکسین کچھ ممالک تک محدود کرنے کی بجائے پوری انسانیت کی بہتری کیلئے استعمال کی جانی چاہئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تعلیمی اداروں، سائنس کے شعبہ میں نوجوانوں کیلئے سکالرشپ کے اجرا میں شراکت اور صحت عامہ اور عالمی معیشت کیلئے کئی سالوں کی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کورونا وبا کے منفی اثرات سے محفوظ رہنے اور لوگوں کو وائرس اور غربت سے بچانے کیلئے سمارٹ لاک ڈاون کی پالیسی اختیار کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں