کشمور کیس، اے ایس آئی محمد بخش کی بیٹی کیلئے سندھ حکومت نے کتنے انعام کا اعلان کردیا، جانئے تفصیلات

کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے کشمور زیادتی واقعے کے ملزم کو گرفتار کرنے والے پولیس اہلکار کے لیے اعلیٰ پولیس ایوارڈ کی سفارش کرنے اور ان کی بیٹی کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نےکہا کہ کشمور میں تعینات پولیس اہلکار محمد بخش ابڑو اور ان کی بیٹی نے جس بہادری سے ملزمان کو پکڑا اس پر ہم سب کو فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار کو پولیس کا اعلیٰ ترین ایوارڈ قائداعظم پولیس میڈل دلوانے کے لیے وفاقی حکومت سے سفارش کریں گے، محمد بخش ابڑو اس ایوارڈ کے مستحق

ہیں جب کہ سندھ حکومت بھی انہیں ان کی خدمات پر اعزاز دےدی۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکارابڑو بخش کی بیٹی کوئی سرکاری افسر نہیں لیکن انہوں نے بطور شہری جس جرات کا مظاہرہ کیا ان کے بھی ممنون ہیں، اس سلسلے میں انہیں اعلیٰ سول ایوارڈ دلوانے کے لیے وفاقی حکومت سے رجوع کریں گے تاکہ ان کی خدمات کا اعتراف کیا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر محمد بخش ابڑو کی بیٹی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں تو اس کے تمام اخراجات سندھ حکومت برداشت کرے گی جب کہ انہیں فوری طور پر 10 لاکھ روپے کیش ایوارڈ بھی دیں گے کیونکہ جو احسان انہوں نے کیا اسے چکانا بہت مشکل ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچی کا علاج دنیا میں کہیں بھی کرانا پڑے اس کے اخراجات بھی سندھ حکومت برداشت کرے گی جب کہ بچی کے تعلیمی اخراجات بھی سندھ حکومت اپنے ذمہ لے رہی ہے۔خیال رہے کشمور پولیس کے اے ایس آئی محمد بخش برڑو نے زیادتی کا نشانہ بننے والی ماں اور اس کی کمسن بیٹی سے زیادتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے اپنی بیٹی اور بیوی کی قربانی دی۔ذرائع کے مطابق اے ایس آئی نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ان کی خواہش پر اپنی بیٹی اور بیوی سے بات کروائی ان کو ہوٹل پر بلا کر درندہ صفت زیادتی میں ملوث ایک اہم مرکزی ملزم کو گرفتار کروا کر اپنا اور سندھ پولیس کا نام روشن کیاذرائع کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر چھاپہ مار کر کمسن بچی کو بازیاب کروالیا ، بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے جبکہ واقعے میں ملوث

دوسرا ملزم فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔سول سوسائٹی سیاسی و سماجی شخصیات نے پولیس کے جوان اے ایس آئی کی کاوش پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔یاد رہے 10 نومبر کو سندھ کے شہر کشمور میں خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر کراچی سے بلایا گیا تھا، ماں اور 4 سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فروخت کردیا گیا تھا۔ماں اور کمسن بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے خفیہ مقام پر منتقل کردیا۔ذرائع کے مطابق خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر کراچی سے بلایا گیا تھا، ماں اور 4 سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فروخت کردیا گیا۔ایس ایچ او کشمور اکبر چنا کا کہنا تھا کہ خاتون اور بچی کا میڈیکل کروایا گیا ہے، رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں