گستاخانہ خاکوں کے بعد فرانسیسی سفیر کو پاکستان سے نکلوانے کی مہم عروج پر پہنچ گئی

لاہور (نیوز ڈیسک)حضور نبی پاکﷺ کی محبت ہمارے ایمان کا ایسا جز ہے کہ جس کے بغیر مسلمان ہو ہی نہیں سکتے۔حضرت محمدﷺ اللہ تعالی کے آخری نبیﷺ اور اللہ کے دین کو ہمیشہ کے لیے مکمل کر دینے والے ہیں۔تاہم دوسرے مذاہب کے پیروکار اکثر اسلام اور دین محمدی کو تضحیک کانشانہ بناتے نظر آتے ہیں۔اس حوالے سے ان کی ہر بار کوشش ہوتی ہے کہ حضور نبی پاکﷺ کے خاکے بنا کر ناموس رسول ﷺ پر حملہ آور ہوں تاکہ مسلمانوں کو تکلیف پہنچائی جا سکے۔مگر نبی محمدﷺ کے ماننے والے ہر بار اٹھ کھڑے ہوتے اورمنافقین و مشرکین کے سامنے ڈٹ جاتے ہیں۔

اس بار بھی فرانس جیسے ملک میں حکومتی سرپرستی میں توہین رسالت ﷺ کا مرتکب ہوتے ہوئے خاکے بنائے گئے جس پر دنیا بھر کے مسلمان سرپا احتجاج نظر آتے ہیں۔اگرچہ اس بات کو کافی دن گزر چکے ہیں مگر ابھی تک مسلمانوں کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہواور وہ فرانس کو گھٹنے ٹیک کر معافی مانگنے پر مجبور کر رہے ہیں۔اس وقت بھی پاکستان میں ٹوئٹ پر ٹاپ ٹرینڈ اگر دیکھا جائے تو وہ اسی موضوع کے حوالے سے ہے۔اس ٹرینڈ کو ہیش ٹیگ کے ساتھ تمہیں سفیر نکالنا پڑے گاکے عنوان سے وائرل کیا گیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین دھڑادھڑ اس میں حصہ لے رہے ہیں کہ فرانس کے سفیر کو نکال دینا چاہیے۔اگر فرانسیسی واقعے پر حکومتی سطح پر بھی احتجاج کیا گیا تھا مگر اس حد تک نوجوانوں کے جذبات کی ہمدردی نہیں کی گئی کہ فرانس کا سفیر ہی ملک بدر کر دیا جاتا۔تاہم اب سوشل میڈیا ٹرینڈ کی بدولت یہ یقین کیا جا سکتا ہے کہ اب ملک پاکستان ست فرانس کا سفیر نکال کر دین اسلام اور رحمت اللعالمینﷺسے غیر مشروط محبت و لامحدود وفاداری کا ثبوت دیا جائے گا۔یاد رہے کہ فرانس میں حضور نبی پاکﷺ کے خاکے بنا کر سرکاری عمارت پر فلیکس کی صورت میں آویزاں کیے گئے تھے جس پر ساری دنیا سے ردعمل دیکھنے کو ملا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں