تحریک انصاف گلگت بلتستان کے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، طیبہ بتول

پشاور (پی کے نیوز) تحریک انصاف کی رہنما طیبہ بتول نے کہا کہ تحریک انصاف گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر عوامی حکومت بنائے گی، ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے گلگت بلتستان میں بھی پانچ پانچ سال لگائے لیکن وہاں کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، آج یہ پارٹیاں کس منہ سے ووٹ مانگتی ہیں، پاکستان تحریکِ انصاف پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ اور کرپٹ نظام کو جڑ سے اکھاڑنے تک اپنی جد وجہد جاری رکھے گی، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان گلگت بلتستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں، گلگت بلتستان کے عوام کی توقعات تحریک انصاف سے وابسطہ ہیں، تحریک انصاف الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے گلگت بلتستان میں ریکارڈ ترقیاتی کام شروع کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ عناصر کو لوگ پاکستان میں بھی مسترد کرچکے اور گلگت بلتستان میں بھی مسترد کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں