میرے والدنےامام حسینؓ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ظالم کے سامنے سر نہیں جھکایا بلکہ ڈٹ کا مقابلہ کیا،مریم نواز

گلگت( نیوز ڈیسک)مریم نواز نے کہا ہے کہ آپ حسنؓ اور حسینؓ کے ماننے والے ہو، ہم بھی اہل بیت سے بہت محبت اور عقیدت رکھنے والے ہیں ۔ نگر خاص میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میرے دو بھائیوں کے نام حسن اور حسین ہیں، میرے بھائیوں کی بیٹیوں کا نام ام کلثوم ، زینب ، فاطمہ خدیجہ، رقیہ ہے ۔ عوام کو مخاطب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نگر کے غیور عوام حسنؓ ور حسینؓ کے ماننے والے ہیں وہ جانتے ہیں کہ امام حسینؓ نے یزید کے سامنے سر نہیں جھکایا بلکہ سر کٹوا دیا۔امام حسینؓ کی قربانی ہمارے لیے مثال ہے کہ ظالم کے سامنے سر نہیں جھکانا،

اور حسینؓ کے ماننے والے ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یزیدیوں کے سامنے ڈٹ جاتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم امام حسینؓ کے پاؤں کی خاک بھی نہیں لیکن میرے والد نواز شریف نے ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس ظالم شخص کے سامنے سر نہیں جھکایا بلکہ ڈٹ کر اس کا مقابلہ کر رہے ہیں ۔نگر کی کارنر میٹنگز سے خطاب کے دوران مریم نواز کا کہنا تھاکہ ملک میں جوکچھ ہو رہا ہے وزیراعظم کو اس کا علم ہی نہیں ہے، وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھا شخص ڈھٹائی سے کہہ رہا ہےکہ ملک میں منہگائی نہیں، منہگائی مسلم لیگ ن اور اپوزیشن کا پروپیگنڈا ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ لوگ وزیراعظم اور اس کی جعلی حکومت کو بد دعائیں دے رہے ہیں۔رہنما ن لیگ مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان کے وزراء گلگت بلتستان میں ماؤں بہنوں کی تضحیک کر رہے ہیں، ایسے لوگوں کی ملک کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے آس پاس آٹا چینی چور اور عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنے والے بیٹھے ہیں، عوام آٹے چینی کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہیں، یہ حکومت آخری دھکے کے بعد اس سال کے آخر تک جانے والی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں