اسلام آباد کے بینک کے بعد لاہور کے ایک دفتر میں بھی خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک) اسلام آباد کے بعد لاہور کے دفتر میں بھی خاتون کو ساتھی ورکر کی جانب سے ہراساں کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ایک نجی بینک میں خاتون کو پراساں کرنے کا ایک واقعہ پیش آیا تھا۔تاہم اب ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں خاتون کو ایک مرد کی جانب سے ہراساں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون دفتر میں کھڑی ہے ،اسی دوران ایک کولیگ آتا ہے اور خاتون کو نامناسب طریقے سے چھوتا ہے۔یہ ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے پر ریکارڈ ہوئی۔۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد

واقعے کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔ جبکہ لوگوں کی جانب سے بینک کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ خاتون کو ہراساں کرنے والے شخص کیخلاف کاروائی کی جائے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے ایسے آرڈر جاری کیے جائیں جس کے تحت اسے کبھی بھی کہیں ملازمت نہ مل سکے۔۔قبل ازیں اسلام آباد کے ایک بینک میں پیش آئے شرمناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ٹوئٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ ویڈیو اسلام آباد کے فیصل بینک کی ہے۔بینک کی برانچ ایف 10 سیکٹر میں واقع ہے، جبکہ خاتون کو ہراساں کرنے والا شخص بینک مینیجر ہے جس کا نام عثمان گوہر بتایا گیا۔ اسلام آباد پولیس نے ملزم عثمان گوہر کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ملزم کو نوکری سے برخاست کرنے کا لیٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی اور ان کی ٹیم شاباش کی مستحق ہے۔ اس سے قبل بھی ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے ٹوئٹس کیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں