سنائی فائونڈیشن کورونا کیخلاف مشکل وقت میں حکومت کےشانہ بشانہ کھڑا ہے ، احمد خان

مسی ساگا( نمائندہ خصوصی)کینیڈا میں فلاحی و سماجی سرگرمیاں سر انجام دینے والی غیر منافع بخش تنظیم سنائی فائونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو احمد خان کا کہنا ہے کہ سنائی فائونڈیشن کورونا کے ہنگامی اور مشکل حالات میں حکومت شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں سنائی فائونڈیشن بزرگ اور ضرورت مند شہریوں کو اشیائے خورونوش کی مفت فراہمی اور مفت طبی امداد کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ کینیڈا میں مقیم کم آمدن والے افراد کورونا سے براہ راست متاثر ہوئے ہیں اور ان حالات میں انہیں خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ وبائی حالات میں سنائی فائونڈیشن کورونا متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں