کورونا کیسز میں اضافہ، شادی ہالز نے بُری خبر سنادی

فیصل آباد(نیوز ڈیسک) صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں تمام مارکیز اورہالز کی طرف سے شادیوں کی بکنگ بند کردی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صدر ہوٹل اونرز ایسوسی ایشن راجہ عامر نے بتایا ہے کہ 20 نومبر کے بعد کے لیے کسی بھی شادی کے ایونٹ کی بکنگ نہیں کی جارہی ، کیوں انتظامیہ کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ مقررکردہ تاریخ سے پہلے تمام پروگرام مکمل کرلیے جائیں کیوں کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بناء پر 20نومبر سے شادی ہالزکو بند کردیا جائے گا ۔اس ضمن میں یاد رہے کہ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے

بڑا فیصلہ کرلیا ، ملک بھر میں ماسک نہ پہننے پر جرمانہ ہوگا ، دفاترز اور گھر میں پچاس پچاس فیصد ملازمین کو کام کرنے کی اجازت ہوگی ، ان ڈور شادیوں پر پابندی لگادی گئی ، جب کہ ہارٹ اسپاٹ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوگا، فیصلے کا اطلاق31 جنوری 2021ء تک جاری رہے گا۔این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وباء سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کے دوسرے مرحلے کا آغاز 7نومبر سے شروع ہوگیا اور31 جنوری 2021ء تک جاری رہے گا ، کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں اسلام آباد، لاہور، کراچی شامل ہیں، اسی طرح راولپنڈی، ملتان، حیدرآباد، گلگت، مظفرآباد، میرپور، پشاور،کوئٹہ، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، بہالپور اور ایبٹ آباد شامل ہی، ان علاقوں میں کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا ، نجی وسرکاری دفاترز کیلئے گھر سے کام کرنے کی پالیسی بھی نافذالعمل ہوگی ، جس میں سرکاری اور نجی دفاترز میں 50 فیصد عملہ بلانے کی اجازت ہوگی ، جب کہ 50 ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت ہوگی ، این سی اوسی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دوسرے مرحلے میں فیس ماسک کیلئے گلگت بلتستان ماڈل پر عمل کیا جائے گا، گلگت بلتستان کی طرز پر ماسک نہ پہننے والوں کو 100جرمانہ کیا جائے گا، ماسک نہ پہننے والوں کو جرمانہ کرکے 3 ماسک بھی دیے جائیں گے ، اس کے علاوہ ان ڈور شادی کی تقریبات پر پابندی عائد کردی جائے گی ، ان ڈور شادی کی تقریبات پر پابندی کا نفاذ 20 نومبر سے ہوگا۔نیشنل کمانڈاینڈآپریشن

سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,637نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3 لاکھ46ہزار476ہوگئی۔آج 10 نومبر بروز منگل کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہےجبکہ پاکستان میں آج کورونا وائرس کے مزید972نئے مریض سامنے آئے جبکہ 20ہلاکتیں ہوئیں۔پنجاب میں407، اسلام آبادمیں 249،خیبرپختونخوا میں

186،آزاد کشمیر میں 72،بلوچستان میں 46 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے 12 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا نے پنجاب میں 12،اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں 3،3 جبکہ خیبرپختونخوا میں 2 مریضوں کی جان لے لی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ50ہزار834ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ07ہزار 329افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں