وزیراعظم کا اندرون اور بیرون ملک کوئی کاروبار اور ذاتی گاڑی نہیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن نے ارکان قومی اسمبلی کے مالی گوشوارے جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے اثاثوں میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکان قومی اسمبلی کے مالی سال 20-2019 کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کی گئیں ہیں، جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان 8 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں، ان کا اندرون اور بیرون ملک کوئی کاروبار اور اپنی کوئی ذاتی گاڑی نہیں تاہم ان کے 4 غیر ملکی اکاؤنٹس میں 3 لاکھ 31 ہزار 230 امریکی ڈالرز اور 518 پاونڈز موجود ہیں۔مالی گوشواروں کے مطابق وزیراعظم

عمران خان کے پاس 1 کروڑ 99 لاکھ سے زائد کیش بھی موجود ہے، ان کے پاس 4 بکریاں ہیں جن کی مالیت 2 لاکھ روپے ہے، انہوں نے فیروزوالہ میں 80 کنال زمین کے عوض 7 کروڑ سے زائد کا ایڈوانس بھی لے رکھا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر 8 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں اور 1 کروڑ 26 لاکھ روپے سے زائد رقم کے مقروض ہیں، وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان 1 ارب 21 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں اور 2 کروڑ روپے کا قرض لے رکھا ہے۔وزیر دفاع پرویز خٹک 15 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثے رکھتے ہیں جب کہ اپنی ساس کے اڑھائی کروڑ روپے کے مقروض بھی ہیں، اس کے علاوہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان 3 ارب 20 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔اس کے علاوہ تحریک انصاف کے قومی اسمبلی نورعالم خان3ارب20کروڑروپےکےاثاثوں کے مالک نکلے۔مسلم لیگ ن کے خرم دستگیرنے12لاکھ99ہزارسےزائدکاکاروبارظاہرکیا،خرم دستگیر نے22لاکھ کی گاڑی ظاہرکی،خرم دستگیرنے9لاکھ سےزائدرقم بینک اکاؤنٹ میں ظاہر کی۔مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نےغیرزرعی اراضی کی قیمت ایک کروڑ47لاکھ ظاہرکی،شہباز شریف نےسیکڑکوں کنال اراضی تحفےکےطورپرظاہرکی،اپوزیشن لیڈر نے نے13کروڑسےزائد اثاثےبرطانیہ میں ظاہر کئے ،شہباز شریف نے بینک اکاؤنٹ میں6کروڑ39لاکھ روپےظاہرکئے جبکہ ان کے لاہور میں14بینک اکاؤنٹس ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں