پرانے اینڈرائیڈ فون رکھنے والے صارفین کے لئے بری خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اگر تو آپ کچھ سال پرانے اینڈرائیڈ فونز استعمال کررہے ہیں، خصوصا ایسی ڈیوائسز جن میں اینڈرائیڈ 7 یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم موجود ہیں، تو آپ کیلئے آنے والے سال میں بری خبر ہے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ اینڈرائیڈ پولیس کے مطابق جو کہ دنیا کی بڑی سرٹیفکیٹ اتھارٹیز میں سے ایک ہے اور صارفین کو ویب کو محفوظ طریقے سے براؤز کرنے کی اجازت دیتا ہے، اس نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ اینڈرائیڈ کے پرانے ورژن فون رکھنے والے صارفین 2021 سے شروع ہونے والے اس کے سرٹیفکیٹ حاصل نہیں کریں گے۔

اگر آپ اینڈرائیڈ نوگیٹ 7.1.1 سے پہلے والے اینڈرائیڈ فونز استعمال کررہے ہیں، تو 2021 میں متعدد سیکیور یا محفوظ سائٹس تک رسائی سے محروم ہوجائیں گے۔ اینڈرائیڈ پولیس کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ موزیلا پارٹنر لیٹس انکرپٹ نے بتایا کہ اس کی اپنی ساتھی سرٹیفکیٹ اتھارٹی آئی ڈین ٹرسٹ سے شراکت داری یکم ستمبر 2021 سے ختم ہورہی ہے۔ چونکہ دونوں کے درمیان کراس شیئرنگ معاہدے کی توسیع کا کوئی منصوبہ نہیں، اس لیے لیٹس انکرپٹ کی جانب سے آئی ڈین ٹرسٹ کے روٹ سرٹیفکیٹ کے لیے ڈیفالٹ کراس سائننگ کو روک دیا جائے گا۔ یہ روٹ سرٹیفکیٹ متعدد سیکیور ویب سائٹس تک رسائی کے لیے استعمال ہوتا ہے اور 11 جنوری 2021 سے اس سرٹیفکیٹ کو روک دیا جائے گا جبکہ کراس سائننگ پارٹنر شپ یکم ستمبر کو مکمل طور پر ختم ہوجائے گی۔ یہ خاصا حیران کن ہے کیونکہ ایک تہائی ویب ڈومین اس ادارے کے سرٹیفکیٹس پر انحصار کرتے ہیں۔لیٹس انکرپٹ کے مطابق اس وقت 33.8 فیصد اینڈرائیڈ صارفین اینڈرائیڈ 7.1 سے پرانے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے فونز استعمال کررہے ہیں۔کمپنی کے مطابق بیشتر فونز کے سافٹ ویئر 2016 سے اپ ڈیٹ نہیں ہوئے، اور ان کے روٹ سرٹیفکیٹ اب قابل اعتبار نہیں رہے ۔ ایسے تمام صارفین کو ویب سرفنگ کے لیے صرف موزیلا کو انسٹال کرنا ہوگا جو کہ اپنے سرٹیفکیٹ اسٹور پر انحصار کرنے والا براؤزر ہے، جسس میں لیٹ انکرپٹ کا روٹ سرٹیفکیٹ بھی ہے۔یعنی ایسے تمام فونز جسے آپ نے 2016 یا 2017 میں خریدا تھا تو امکان ہے کہ اس کی

براؤزر پر رسائی ممکن نہیں ہوسکے گی ۔اور 33 فیصد سے زیادہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کا مطلب یہ ہے کہ اگلے سال کروڑوں افراد متعدد ویب سائٹس تک رسائی سے محروم ہوجائیں گے۔ اس سے محفوظ رہنے کا واحد طریقہ یہی ہوگا کہ آپ نیا اسمارٹ فون خرید لیں یا ان فونز کی کمپنیاں اپ ڈیٹ جاری کردیں جس کا امکان بہت کم ہے، کیونکہ اینڈرائیڈ فونز تیار کرنے والی کمپنیاں اکثر اپنے آپریٹنگ سسٹمز کو اپ ڈیٹ نہیں کرتیں یا ایسا صرف محدود عرصے تک ہوتا ہے۔ لہذا پرانے اینڈرائیڈ فون پر زیادہ وقت ویب سائٹس پر اسکرولنگ کرتے ہوئے گزارنے والوں کو اب اپ گریڈ کی ضرورت ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں