بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کتنے اضافے کی منظوری دیدی گئی،جانئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 48 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا سے بجلی 98 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، جس پر اتھارٹی نے 30 ستمبر کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔نیپرا نے اب اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 48 پیسے فی یونٹ اضافے کی

منظوری دے دی ہے اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے سوا تمام صارفین پر ہوگا۔جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق اگست میں بجلی کی پیداواری لاگت 3روپے68 پیسے فی یونٹ رہی، جب کہ اگست میں بجلی کی پیشگی فیول لاگت 3 روپے 20 پیسے فی یونٹ تھی۔نیپرا کے مطابق صارفین سے اضافی وصولی نومبر کے بل میں کی جائے گی، تاہم کے الیکٹرک صارفین پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں