مریم نوازکے چلاس جلسے میں بجلی چوری کیے جانے کا انکشاف

چلاس(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چلاس جلسے میں بجلی چوری کرنے کا انکشاف ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے جلسے میں منتظمین نے بجلی کی فراہمی کا کوئی انتظام نہیں کیا ہوا تھا، اندھیراہونے پر کھمبے میں تار ڈال کر بجلی کا کنکشن حاصل کیا گیا۔ مریم نواز کی تقریر کے دوران روشنی کم ہونے پر بجلی چوری کی گئی، بجلی چوری کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے ۔چلاس میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کاکہنا تھاکہ ابھی الیکشن آیا نہیں اور دھاندلی کے انبار لگ گئے ہیں، شیر کھڑا ہوجائے تو گیدڑ سب دوڑ جائیں گے، الیکشن کے دن ووٹ ڈالنا اور ووٹ پر پہرہ بھی دیناہے۔مریم نواز کاکہنا

تھاکہ عمران خان کی جعلی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، یہ حکومت جارہی ہے، آپ نے دھاندلی کا منصوبہ ناکام بنانا ہے اور شیر پر ٹھپہ لگانا ہے۔نائب صدر ن لیگ کاکہنا تھاکہ گلگت بلتستان کے ایک وزیر نے ن لیگ کی حکومت میں فائدے اُٹھائے اور اب دباؤ میں آکر لوٹا بن گیا، نئی روایت قائم کریں گے اور لوٹوں کو گھر چھوڑ کر آئیں گے، جو دباؤ میں کھڑا نہیں ہوسکتا وہ آپ کے لیے کیاکھڑا ہوگا۔ان کاکہنا تھاکہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے بہت سی آبادی متاثر ہوئی ہے لیکن مجھے پتا ہے کہ آپ کو معاوضہ نہیں مل رہا ہے، یہ معاوضہ آپ کو ملنا چاہیے، گلگت بلتستان صوبہ بھی بنےگا، آپ کو معاضہ بھی ملے گااور حقوق بھی ملیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں