ٹرمپ کے دور حکومت میں ہمیں سانس تک نہیں آتا تھا،سیاہ فام شخص دوان انٹرویو آبدیدہ ہوگئے

لاہور (نیوز ڈیسک) امریکی نشریاتی ادارے (سی این این) کے سیاہ فام تجزیہ کار جوبائیڈن کی کامیابی پر آبدیدہ ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جوبائیڈن کی کامیابی کی خبر پر سی این این کے میزبان وین جونز براہ راست نشریات کے دوران آبدیدہ ہو گئے۔وین جونز نے کہا کہ آج امریکہ کے لیے بہت بڑا دن ہے کیونکہ آج اس ملک میں تارکین وطن، سیاہ فام اور مسلمانوں سمیت بہت سے امریکی شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ جہاں جارج فلوائڈ کی طرح کتنے لوگوں کی سانس رکی ہوئی تھی۔ اب امریکہ میں مسلمانوں کو اس بات پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کہ آپ

کے صدر کو آپ کا امریکہ میں ہونا پسند نہیں۔وین جونز نے کہا کہ آج اس ملک میں باپ کے لیے آسان ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بتائے کہ اچھا انسان ہونا کتنا اہم ہے۔دوسری جانب امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ وہ وعدہ کرتے ہیں کہ وہ ایک ایسے صدر ہوں گے جو تفرقہ پھیلانے کے بجائے لوگوں کو متحد کرے گا، جو نیلی ریاست (ڈیموکریٹس) یا لال ریاست (رپبلکن) نہیں دیکھے گا بلکہ پورے امریکہ کو دیکھے گا اور اپنا پورا دل و جان لگا کر اپنی قوم کا اعتماد جیتنے کی کوشش کرے گا۔واضح رہے کہ متوقع نتائج کے مطابق جو بائیڈن نے سخت مقابلے کے بعد موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو منگل کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں شکست دے دی۔صدر ٹرمپ نے اب تک شکست تسلیم نہیں کی ہے اور ہفتے کے روز انتخاب کے متوقع نتائج کے اعلان کے بعد عوام سے گفتگو نہیں کی ہے اور وہ گالف کھیلنے میں مصروف تھے۔یہ 1992 کے بعد پہلا موقع ہے کہ کوئی صدر اپنے پہلے دورِ صدارت کے بعد دوسری بار صدر منتخب ہونے میں ناکام ہوا ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں