وسیم اکرم سندھ کا بڑا درد رکھتے ہیں اور چھوٹے سے چھوٹے مسئلے کوبھی بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں، ناصر حسین شاہ

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے ساحل پر گندگی اور کچرے کی ڈھیر کی نشاندہی کروانے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ سوشل میڈیا پر وسیم اکرم کی تعریف کرنے کے بجائے ان ہی پر چڑھ دوڑے۔گندے کو گندا ہی کہا جاتا ہے، صاف کہیں گے تو خود ہی کو دھوکا دیں گے، ایسا ہی کچھ سابق کپتان وسیم اکرم نے کیا، کراچی 5 اکتوبر کو اہلیہ شنیرا اکرم کو لے کر کراچی کے ساحل پر پہنچے تو گندگی کا ڈھیر لگا دیکھ کر بولے کہ اہلیہ کو یہاں لا کر بہت بڑی غلطی کی، پاکستان کے لوگ خوبصورت ضرور ہیں مگر گندے بھی ہیں۔ ساحل کے حال کے ذمہ دار ہم سب ہیں، صورتحال پر شنیرا اکرم نے

بھی ٹویٹ کیا۔کچھ ہی دن بعد سمندر کے اطراف سے گندگی صاف کردی گئی،کوڑے دان رکھے گئے مگر کچرا پھر بھی کوڑے دان سے باہر ہی دکھائی دیا۔ شہریوں کے اس عمل کو بھی وسیم اکرم نے تنقید کا نشانا بنایا۔صورتحال کے برعکس سندھ حکومت الٹا وسیم اکرم پر ہی چڑھ دوڑی، ناصر حسین شاہ نے طنز یہ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا وسیم اکرم کو سندھ کا زیادہ درد ہے، وسیم اکرم چھوٹے مسئلے کو بھی بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں۔انہوں نے وسیم اکرم کو مشورہ دیا کہ ایک ویڈیو سندھ کے کرکٹرز کیساتھ ہونیوالی زیادتی پربھی بنائیں، سوشل میڈیا کی حد تک عوامی مسئلہ سیاسی ہوتے دکھائی دے رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں