مریم نواز کی نیب میں پیشی، لیگی کارکنان مشتعل،کارکنوں کی توڑ پھوڑ

لاہور(نیوز ڈیسک) لیگی رہنما مریم نواز کی نیب لاہور آفس میں پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا جبکہ لیگی کارکنوں نے بیرئیر توڑنے کی کوشش ہے، پولیس کی جانب سے شیلنگ اور پتھراؤ کیا گیا۔مریم نواز نے نیب پیشی سے قبل اپنی والدہ کی قبر پر حاضری دی۔ لیگی رہنما مریم نواز نے کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈرنے والی نہیں، وہ اور ان کے والد اپنے موقف پر قائم ہیں، میرے اوپر جعلی اراضی کیس بنایا گیا۔لیگی رہنما قافلے کی صورت میں جاتی امرا رائیونڈ سے نیب آفس پہنچیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز کی نیب کے سامنے پیشی کا فیصلہ وکلا، خاندان اور پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔پاکستان مسلم لیگ نون کے

رہنما رانا ثںاء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کٹھ پتلی ادارہ بن چکا ہے، حکومت کا ایجنڈا صرف انتقام اور مافیاز کو پالنا ہے، نیب خود طلب کرتا ہے اور پھرر کاوٹیں کھڑی کر کے روکتے ہیں، یہ ظاہر کرنے کیلئے کہ نیب آزاد ادارہ ہے عثمان بزدار کو طلب کیا گیا، حکومت اپوزیشن سے انتقام لے رہی ہے۔ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا تھا پورے شہر میں رکاوٹوں سے حکمرانوں پر طاری خوف دیکھا جاسکتا ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ کے ہر ہتھکنڈے کے باوجود کارکنان نیب پہنچیں گے، فسطائی سوچ اور مسترد حکمران کارکنان کا راستہ روکنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، ان فسطائی ہتھکنڈوں سے نہ پہلے عوام کا راستہ روکا جاسکا، نہ آج روکا جاسکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں