چوہدری برادران کے ساتھ چھوڑنے جانے پر بھی جہانگیر ترین حکومت بچاسکتے ہیں ،بڑادعویٰ کردیا گیا

اسلام آبا د (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین جوڑ توڑ کے ماہر ہیں، اگر ان کے ساتھ انڈر سٹینڈنگ ہو جاتی ہے تو وہ بہت کچھ کر سکتے ہیں۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین وہ شخصیت ہیں جو چوہدری برادران کے جانے کی صورت میں بھی صوبائی اور وفاقی حکومت کو بچا سکتے ہیں۔چوہدری برادران بھی حکومت کے خلاف کوئی سازش نہیں کر رہے،وہ چاپتے ہیں کہ ایسے حالات پیدا ہوں کہ یا تو سودے بازی کی پوزیشن مضبوط ہو یا پھر ہماری بات مانی جائے، اور اگر حکومت ٹوٹتی ہے تو اپنے بوجھ تلے ٹوٹے۔

ق لیگ والے اب فون بھی نہیں سنتے۔لیکن وہ تب حکومت کے ساتھ رہیں گے جب تک انہیں احکامات نہیں ملتے۔عمران خان کی کئی ماہ سے طارق بشیر چیمہ سے بات نہیں ہوئی۔ہارون الرشید نے مزید کہا ہے کہ عمران خان کو ق لیگ کی ناراضی دور کرنے کے لیے چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کے لیے جانا چاہئیے۔انہوں نے ق لیگ اور حکومت میں اختلافات ہیں لیکن اگر ق لیگ چھوڑ بھی جائے تو جہانگیر ترین ایسی شخصیت ہیں جو حکومت بچا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کی وطن واپسی کے بعد سیاسی میدان میں ایک نیا بھونچال آگیا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ یقیناََ جہانگیر ترین کی وطن واپسی کے پیچھے کوئی مقصد چھپا ہے۔گزشتہ کچھ مہینوں میں پاکستان تحریک انصاف خصوصا وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے مابین اختلافات کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ بتایا جا رہا تھا کہ دونوں میں تعلقات اب پہلے جیسے نہیں ہیں۔جہانگیر ترین عمران خان کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں سے ہیں تاہم پی ٹی آئی کی حکومت میں میں شوگر انکوائری کمیشن کے بعد دونوں کے مابین اختلافات پیدا ہونے کی خبریں سامنے آئیں۔جہانگیر ترین کی سات ماہ بعد پاکستان واپسی یقینا کسی مقصد کے تحت ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں