چوہدری شجاعت حسین کی اچانک طبیعت خرابی پر مریم نواز کا نیک خواہشا ت کا اظہار، کیا پیغام بھیج دیا؟

لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز شریف نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے لیے دعا کی۔پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے لیے دعا کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے کہا کہ ’اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہےکہ چوہدری شجاعت حسین جلد روبہ صحت ہوں۔‘ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے بھی سروسز ہسپتال میں جاکر چودھری شجاعت کی عیادت کی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی ہسپتال کا دورہ کرکے علاج پر مامور ڈاکٹروں سے شجاعت حسین کی صحت کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا کو

بتایا کہ شجاعت حسین کے ذاتی معالج بھی ان کے ساتھ ہیں۔ انہیں سانس کا مسئلہ تھا لیکن اب کافی بہتری آئی ہے۔ ہسپتال میں تمام سہولیات موجود ہیں اور ابھی انہیں ہسپتال میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چودھری شجاعت حسین کی طبعیت میں بہتری آئی ہے، ان کا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آگیا۔ مریم نواز نے سروسز ہسپتال میں زیر علاج قاف لیگ کے رہنما کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔چودھری شجاعت کو گزشتہ روز طبعیت ناساز ہونے پر لاہور کے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔ مونس الٰہی نے بتایا کہ چودھری شجاعت کی طبعیت بہتر ہے، انہوں نے خیریت دریافت کرنے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں