ملک بھر میں ماسک نہ پہننے پر جرمانہ ہوگا ، ان ڈورشادیوں پر بھی پابندی عائد

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا ہے، ملک بھر میں کل سے ماسک نہ پہننے پر جرمانہ ہوگا، دفاترز اور گھر میں پچاس پچاس فیصد ملازمین کو کام کرنے کی اجازت ہوگی، ان ڈور شادیوں پر پابندی جبکہ ہارٹ اسپاٹ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوگا، فیصلے کا اطلاق31 جنوری 2021ء تک جاری رہے گا۔این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وباء سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کے دوسرے مرحلے کا آغاز کل سے کردیا جائے گا۔دوسرے مرحلے کا آغاز کل 7نومبر سے شروع ہوگا

اور31 جنوری 2021ء تک جاری رہے گا۔ کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں اسلام آباد، لاہور، کراچی شامل ہیں، اسی طرح راولپنڈی، ملتان، حیدرآباد، گلگت، مظفرآباد، میرپور، پشاور،کوئٹہ، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، بہالپور اور ایبٹ آباد شامل ہیں۔ان علاقوں میں کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔ نجی وسرکاری دفاترز کیلئے گھر سے کام کرنے کی پالیسی بھی کل سے نافذالعمل ہوگی۔ سرکاری اور نجی دفاترز میں 50 فیصد عملہ بلانے کی اجازت ہوگی۔ جبکہ 50 ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ این سی اوسی کے 3 نومبر کے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔ ایس سی اوسی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ دوسرے مرحلے میں فیس ماسک کیلئے گلگت بلتستان ماڈل پر عمل کیا جائے گا۔گلگت بلتستان کی طرز پر ماسک نہ پہننے والوں کو 100جرمانہ کیا جائے گا، ماسک نہ پہننے والوں کو جرمانہ کرکے 3 ماسک بھی دیے جائیں گے۔ ان ڈور شادی کی تقریبات پر پابندی عائد کردی جائے گی۔ان ڈور شادی کی تقریبات پر پابندی کا نفاذ 20 نومبر سے ہوگا۔ شادی کی تقریبات کھلی فضاء میں منعقد کرنے کی اجازت ہوگی۔ کھلی فضاء میں شادی کی تقریب میں ایک ہزار مہمان شریک ہوسکیں گے۔ کھلے مقامات پر تاحکم ثانی شادیوں کا انعقاد کیا جاسکے گا۔ کورونا کے ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں