غیر مردوں سے تعلقات کا شبہ، معروف اداکارہ کو سگے بیٹے نے قتل کردیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں غیر مردوں سے تعلقات کے شبہ میں 50 سالہ مقامی اداکارہ ثمینہ خٹک کو ان کے سگے بیٹے نے چھریوں کے وار سے قتل کر دیا۔ پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ثمینہ خٹک عرف نینا علی لاہور کے علاقے ہنجروال میں اکیلی رہائش پذیر تھیں جنہیں ان کے سگے بیٹے احمد شہروز نے غیرت کے نام پر قتل کردیا جس کے بعد وہ موقع واردات سے فرار ہوگیا جس کو بعد ازاں پولیس نے حراست میں لے کر آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔ذرائع کے مطابق مقتولہ ثمینہ خٹک عرف نینا علی نے 2 شادیاں کی تھیں اور لیکن

ناکامی کی وجہ سے دونوں شوہروں سے طلاق لے لی تھی ، تاہم اس کے بیٹے احمد شہروز کو شک تھا کہ اس کی ماں کے غیر مردوں کے ساتھ تعلقات ہیں جس کی بناء پر اس نے غیرت کے نام پر اسے قتل کردیا۔دوسری طرف ساندہ علاقے حسین چوک میں لڑائی جھگڑے پرگولیاں چل گئیں،فائرنگ سے 28سالہ نوجوان انتظار حسین جاں بحق ہوگیا۔دریں اثنا سیالکوٹ ڈسکہ کے علاقہ بمبانوالہ کے پاس گائوں قلعہ ٹیک سنگھ میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے تین بھا ئیوں35سالہ عامرولد محمد احسان،33سالہ شاکر ولد محمد احسان ،28سالہ ارسلان ولد محمد احسان سکنہ کو باندھ کر چھریوں کے وار کر کے اور گولیاں مار کر قتل کر دیا جبکہ تین مقتولین کے باپ 55سالہ محمد احسان ولد محمد حنیف کو شدید زخمی کردیا گیا۔ ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ لاشوں کو پولیس کے حوالہ کر دیا گیا۔مظفرگڑھ کے علاقے سنانواں کی بستی گشکوری میں سگی ماں نے اپنی دوسالہ بیٹی کو تیز دھار آلہ سے گلا کاٹ کر قتل کردیا ، خاتون کو شک تھا کہ اسکے خاوند نے دوسری شادی کی ہوئی ہے جس پر جھگڑے کے بعد رات کو خاتون نے اپنی ہی دو سالہ معصوم بیٹی کا گلا کاٹ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں