سعودی عرب جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، سعودی حکام نے شاندار اعلان کردیا

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے پاکستانیوں کو دوبارہ ویزوں کے اجراء کی خوش خبری سُنا دی ہے۔ ابتدائی طور پر ان افراد کو ویزے جاری کیے جا رہے ہیں جن کے مارچ2020ء سے قبل سعودیہ کے لیے ویزے لگ گئے تھے مگر سفر ی پابندیوں کے باعث ان کی واپسی نہیں ہو سکی تھی۔ اسلام آباد میں واقع سعودی سفارت خانے نے ان پاکستانی کارکنان کو ویزوں کا اجراء شروع کر دیا ہے جن کی تعداد30 ہزار کے لگ بھگ ہے۔اُردو نیوز کی خصوصی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان پاکستانیوں کے پرانے ویزوں کی منسوخی اور نئے ویزوں کے اجرا کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جو کورونا

سے پہلے سعودی عرب روانگی کے لیے تیار تھے لیکن سفری پابندیوں کے باعث روانہ نہ ہو سکنے کی وجہ سے ان کے ویزہ کی میعاد ختم ہو گئی تھی۔سفارت خانے نے تمام ریکروٹنگ ایجنسیز اور اوورسیز پاکستانیز ایپملائمنٹ پروموٹرز کو جاری کیے گئے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ سفارت خانے میں ورک ویزہ توسیع سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔جو پاکستانی ورکرز اپنے پرانے ویزے کی منسوخی اور نیا ویزہ لگوانا چاہتے ہیں وہ کفیل کی جانب سے سعودی وزارت خارجہ اور سعودی چیمبر آف کامرس کا تصدیق شدہ خط اور نیا میڈیکل سرٹیفیکیٹ جمع کروائیں۔ ورکرز کے سابق ای نمبر ہی نئی میڈیکل رپورٹ آن لائن اپ لوڈ کریں۔کاغذات مکمل ہونے کے بعد پرانا ویزہ از خود منسوخ ہو جائے گا اور نیا ورک ویزہ لگا کر دے دیا جائے گا۔پاکستان بیورو آف امیگریشن کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے تیسرے مرحلے میں ان ورکرز کو نئے سرے سے ویزے دیے جا رہے ہیں جنھیں مارچ اپریل میں روانہ ہونا تھا لیکن نہیں جا سکے تھے۔بیورو آف امیگریشن کے مطابق اس سہولت سے کم و بیش تیس ہزار ورکرز مستفید ہوں گے۔ مارچ میں جن لوگوں کے پروٹیکٹوریٹ لگ چکے تھے ان کی تعداد تیس ہزار سے زائد تھی تاہم اب کفیل پر منحصر ہے کہ وہ اپنے ورکرز کو نیا لیٹر جاری کرتے ہیں یا نہیں۔بیورو کے مطابق اگر کفیل کو متعلقہ ورکر کی ضرورت نہ رہی ہو تو یہ تعداد کم ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں