خوشاب میں توہین مذہب کے الزام پر سیکورٹی گارڈ نے بینک مینیجر کو گولی مار دی

خوشاب (نیوز ڈیسک) خوشاب میں توہین مذہب کے الزام پر سیکورٹی گارڈ نے بینک مینیجر کو گولی مار دی، مینجر زخمی حالت میں ہسپتال منتقل، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا، بینک کے دیگر ملازمین نے مینیجر پر عائد کیا گیا الزام غلط قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق خوشاب میں ایک بینک میں سیکورٹی گارڈ کی جانب سے مینیجر پر حملہ کیے جانے کا واقعہ پیش آیا۔اس حوالے سے پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مینجر کو گولی مارنے والا گارڈ گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ مینیجر کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گارڈ نے توہین مذہب کے

الزام پر مینجر کو قتل کرنے کی کوشش کی، تاہم بینک کے ایک ملازم نے بتایا ہے کہ مینیجر پر لگایا گیا الزام غلط ہے۔وہ کئی سالوں سے مینیجر کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور انہیں اچھی طرح جانتے ہیں۔مینیجر نے کبھی مذہبی یا مسلک سے متعلق کوئی بحث کی اور نہ ہی کسی کو قائل کرنے کی کوشش کی۔ جبکہ مینیجر کا رویہ بھی مناسب تھا۔ عین ممکن ہے کہ گارڈ نے کسی ذاتی رنجش پر مینیجر کو قتل کرنے کی کوشش کی۔ تمام واقعے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اور بینک عملے کے بیانات ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔ تحقیقات کے بعد ہی قتل کی اصل وجہ معلوم ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں