سونے کی قیمت میں ایک ساتھ ہوشربااضافہ، فی تولہ سونا کتنے روپے کا ہوگیا، حیران کن خبر

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)صرافہ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوا ہے۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 14 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 771 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 97 ہزار822 روپے ہو گئی ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوسرے روز حصص بازار میں مثبت تیزی رہی،

100 انڈٰکس 1368 پوائنٹس اضافے سے 40480 کی سطح پر آگیا۔کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1368 پوائنٹس کی زبردست تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 3.50 فیصد اضافے سے 40 ہزار 480 کی سطح پر بند ہوا۔شیئرز کی قیمت بڑھنے پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 190 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی کو مثبت لیا جارہا ہے، عالمی اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی ایک وجہ ہے، امریکا میں صدارتی انتخابات کی وجہ سے بھی آج کا دن اہم رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں