پاکستان میں کورونا وائرس کے 2لاکھ 60ہزار سے زائد مریض صحتیاب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے مریضوں کے اعداد و شمار جاری کردئے گئے ہیں جن کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 634 افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوویڈ کی وجہ سے 8 افراد جان کی بازی ہار گئی( گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران7 مریض اسپتال میں دم توڑ گئے اور 1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران جان کی بازی ہار گیا۔9 اگست تک پاکستان میں مجموعی طور پر کوویڈ کیسز کی تعداد 17 ہزار 791 ہی.گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 390 ٹیسٹ لیے گئے جن میں سندھ: 10 ہزار ایک,پنجاب: 7ہزار 114,

کے پی: 2 ہزار 314,اسلام آباد: 2 ہزار 931,بلوچستان: 697،گلگت بلتستان: 117،آزاد کشمیر : 216۔اب تک اس بیماری کو شکست دینے والے افراد کی تعداد2 لاکھ 60 ہزار 248 ہے۔آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں وینٹیلیٹرز پر کوئی مریض نہیں ہے۔کوویڈ۔19 کے مریضوں کے لئے مختص 1859 وینٹیلیٹرز میں سے 153 وینٹیلیٹرز پر کرونا کے مریض زیر علاج ہیں۔اب تک ملک بھر میں کرونا کے ملک بھر میں کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار 121 ہے جس میں سے (آزاد کشمیر میں 2ہزار 134 ، بلوچستان 1 ہزار 884 ،گلگت بلتستان میں 2 ہزار 321 ، اسلام آباد میں 15 ہزار 241 ، خیبر پختونخوا میں 34ہزار 635 ، پنجاب 94ہزار 360 ، سندھ 1لاکھ 23 ہزار 546) ہیں۔کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6ہزار 82 ہے جن میں سے سندھ: 2ہزار 262 ہے جن میں سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران (2 مریض اسپتال میں دم توڑ گئے اور 1 نریض گھر میں قرنطینہ کے دوران انتقال کر گیا۔)۔پنجاب میں 2ہزار 169 جن میں سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران (3 افراد اسپتالوں میں اس بیماری کی وجہ سے دم توڑ گئی)خیبرپختونخوا میں1ہزار 230 جن میں سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران (2 افراد اسپتالوں میں اس بیماری کی وجہ سے انتقال کر گئی)اسلام آباد میں171،بلوچستان: 137،گلگت بلتستان میں 55،آزاد کشمیر میں58 مریض ہیں۔ ملک میں اب تک کرونا کے 21 لاکھ 27 ہزار 89 ٹیسٹ کیے گئے۔ملک بھر میں کرونا کے علاج کیلئے مختص 735 اسپتالوں میں کرونا کے 1 ہزار 334 مریض داخل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں