ایاز صادق کا بیان سوچا سمجھا منصوبہ قرار، یہ غلطی نہیں بلکہ جرم ہے، سابق ایئرمارشل نے بڑا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ائیر مارشل ریٹائرڈ شاہد لطیف نے کہ ہے کہ سابس اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا بیان سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہے ، جس پرانہیں معافی نہیں ملنی چاہیئے ، کیوں کہ یہ بیان زبان کا پھسل جانا نہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے، اس پر کوئی استشنی نہیں ہونا چاہیئے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکر جان بوجھ کر ملکی مفاد کو نقصان پہنچائیں ،یہ غلطی نہیں بلکہ جرم ہے جس کو ایسے بخشا نہیں جانا چاہیئے ، کیوں کہ مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے ایک من گھڑت

کہانی بنا کر کہہ دیا کہ ہم نے بھارت کے حملے کے ڈر کی وجہ سے ابھی نندن کو واپس بھیجا ، حالاں کہ اس میٹنگ میں ایسی کوئی بات ہی نہیں ہوئی ، پاکستان کی ایک ایسی فتح جس پر پوری دنیا کی طرف سے تعریفیں کی گئیں ، جس کو بھارت خود بھی اس مان چکا تھا ، جس کے حوالے سے بھارت کے اپنے وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ اگر ان کے ملک کے پاس رافیل ہوتے تو نتیجہ کچھ اور ہوتا جس کا واضح مطلب یہ ہے انہوں نے شکست تسلیم کرلی تھی۔دوسری طرف مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ایاز صادق کے خلاف لاہور میں بینرز لگ گئے۔ن لیگی رہنما ایاز صادق کے خلاف بینرز مال روڈ، چیئرنگ کراس، گڑھی شاہو، کلب چوک، دھرم پورہ سمیت دیگر علاقوں میں لگے۔بینرز قومی اسمبلی کے حلقے این اے 129 کی عوام کی جانب سے لگائے گئے ہیں جن پر ایاز صادق کو ابھینندن سے تشبہہ دی گئی ہے اور بینرز پر ان کے خلاف نعرے درج ہیں۔ایاز صادق کے خلاف لاہور میں لگنے والے بینرز پر مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بینرز کب اور کس نے بنوائے ہمیں سب معلوم ہے۔ سیاسی اختلافات میں آپ تمام حدیں پھلانگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غدار سازی کا مائنڈ سیٹ ملک توڑ چکا ہے اور اب غداری کے نت نئے تمغے پھر سے بانٹے جا رہے ہیں لیکن اس بار ہدف پنجاب ہے۔لاہور میں لگنے والے بینرز کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کرا دی گئی اور اشتعال انگیز بینرز فی الفور اتارنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں