فیاض الحسن چوہان نے بھارتی میجرگورو آریا کی بولتی بند کرادی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے انڈین چینل کے شو میں بھارتی میجر کی بولتی بند کر دی جب کہ بھارتی چینل نے اپنے میجر کی بے عزتی ہوتے دیکھ کر پاکستان کے رکن پنجاب اسمبلی کا مائیک ہی بند کر دیا۔لاہور سے جاری بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بھارتی چینل نے منتیں کر کے وقت لیا تھا اور طے پایا تھا کہ مائیک بند نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ دو بھارتی طیارے گرانے اور بھارت کے اسکواڈرن لیڈر ابھی نندن کو چائے پلا کر واپس بھیجنے کی بات پر اینکر اور میجر گورو آریا کو چُپ کروا دیا۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بھارت نے

عمران خان کی منتیں کر کے ابھی نندن کو واپس لیا تھا، اس کی واپسی پر بھارتی عوام کو عمران خان کی مورتی بناکر پوجنا چاہیے۔بعد ازاں ایوان وزیراعلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیاض چوہان نےکہا کہ شریف خاندان میں سخت پھوٹ پڑ چکی ہے، شہباز شریف کی فیملی کا جاتی امرہ میں داخلہ بند کر دیا گیا ہے،جتنا (م) لیگ کھل کر کھیلے گی اتنا ہی خود کو نقصان پہنچائے گی۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بھی ان کے بیانیے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے جب ایاز صادق سمیت جو بھی پی ڈی ایم قیادت انڈین بیانیے کے ساتھ چل رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا جائے اور ملک دشمن بیانیے والی قیادت کو نشان عبرت بنایا جائے۔فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی قیادت اندر سے کھوکھلی ہوچکی ہے ان کو حکمت عملی کے تحت کھل کر کھیلنے کا موقع دیا تاکہ ایکسپوز ہوجائیں لیکن اب ان کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں