سونے کی قیمت تیزی سے نیچے آنے لگی، فی تولہ سونا کتنا سستاہوگیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

لاہور(ویب ڈیسک) ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 1650 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر فی اونس کی قیمت میں 22 امریکی ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت 1872ڈالر فی اونس ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1250 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار 250 روپے ہو گئی تھی۔

رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1650 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، ملتان، گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 11 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔دوسری طرف فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1414 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور ملکی صرافہ مارکیٹوں میں نئی قیمت 95 ہزار 680 روپے ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں