ن لیگ کے سب سے بڑے ناقد معروف صحافی بھی شہبازشریف کی تعریف پر مجبور ہوگئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ شہباز شریف واحد لیڈرہے، جو اندر اور باہر سے ایک ہے، شہباز شریف نے ڈلیور کیا، اس کی سیاست نتیجوں والی سیاست ہے،مریم نواز اور نوازشریف ان کی وجہ سے باہر ہیں، وہ زمینی حقائق کو سمجھتا ہے، مشرف، کیانی، راحیل شریف یا پھر آج جنرل باجوہ ہوں ،ان کو پتا ہے کیسے چلنا ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے محبوب سیاستدان شہباز شریف کے بارے میں کوئی بات نہ کیا کریں، شہباز شریف واحد وہ آدمی ہے جو اندر اور باہر سے ایک ہے، اس نے ڈلیور کیا ہے۔ شہباز شریف کی سیاست نتیجوں والی سیاست ہے۔

آج مریم نواز 25 کنال کے گھر میں رہتی ہیں اور نوازشریف باہر بیٹھے ہیں تو یہ میرے محبوب سیاستدان شہباز شریف کی وجہ سے ہے۔ارشاد بھٹی نے کہا کہ اس ملک کا ہر سیاستدان اندر سے شہباز شریف اور باہر سے شاہد خاقان عباسی، جاوید ہاشمی اور نوازشریف ہے۔ یعنی میڈ ان منڈیلے ہیں۔ شہباز شریف ایک ہے جو زمینی حقائق سے جڑا ہوا ہے، ان کو پتا ہے کب کیا کرنا ہے۔ وہ مشرف ہو، کیانی صاحب، یا راحیل شریف یا پھر آج کے جنرل باجوہ ہوں ان کو پتا ہے کیا کرنا ہے۔ اس موقع پرسینئر تجزیہ کار محمد مالک نے کہا کہ عمران خان کے بارے بڑا ہے کہ ان کوعثمان بزدار پر اعتماد ہے، لیکن وہ گجرات کے چودھری برادران سے بہت تنگ ہیں۔مسلم لیگ ن کی طرف سے ان کو پیغام پہنچایا گیا ہے کہ اگر آپ وزیراعلیٰ بنتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے، ہم آپ کو ووٹ نہیں دیں گے لیکن رکاوٹ بھی نہیں بنیں گے۔ یہاں جو حکومت کی تبدیلی ہو وہ وفاق میں بھی حکومت کی تبدیلی کی وجہ بنے۔عمران خان کو یہ ساری چیزوں کا پتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں