دفاتر اور تعلیمی ادارے 15دن کیلئے بند کردیئے جائیں،اہم مطالبہ سامنے آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی بنیاد پر ایک بار پھر لاک ڈاون کا مطالبہ کردیا گیا۔ اس حوالے سے صحافی جویریہ صدیق نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک بار پھر عوام پر حملہ آور ہے کم از کم پندرہ دن کے لیے دفاتر ، تعلیمی ادارے ، مالز اور سیاحتی مقامات بند کئے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ کورونا مریضوں میں اضافے کی وجہ سے ملک میں جاری سیاسی دھرنوں اور دیگر جلسوں پر بھی پابندی عائد کی جائے ، اس کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں کم از کم پندرہ دن کے لیے تمام دفاتروں،

تعلیمی اداروں، شاپنگ مالز اور دیگر سیاحتی مقامات بند کئے جائیں، کیوں کہ کورونا وائرس ایک بار پھر عوام پر حملہ آور ہے۔دوسری طرف نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں کورونا کے773 نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 3 لاکھ29 ہزار375 تک پہنچ گئی ہے۔پاکستان میں3 لاکھ11ہزار440 کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایکٹو کیسز کی تعداد11 ہزار190ہے۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 336 اور سندھ میں 2 ہزار 599 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 270، اسلام آباد میں 213، بلوچستان میں 149، ‏گلگت بلتستان میں 91 اور آزاد کشمیر میں 87 ہو گئی ہے۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 18 ہزار 181 ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 3 ہزار 82، سندھ میں ایک لاکھ 44 ہزار114، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار119، بلوچستان میں 15 ہزار 839، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 191 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 849 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں