مغربی ملک کے رکن اسمبلی ’’ آئی لو محمد ﷺ ‘‘کی تحریر والاماسک پہن کر اسمبلی پہنچ گئے

کوسووو (نیوز ڈیسک) فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیانات کے بعد دنیا بھر میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں، اس صورتحال میں مغربی ملک کوسووو کی اسمبلی کے رکن ایمن رحمانی ’’آئی لو محمد ﷺ‘‘ چھپا ہوا ماسک پہن کر اسمبلی اجلاس میں پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق یورپی ملک کوسووو کی اسمبلی کے اجلاس میں حزب اختلاف کے رکن ایمن رحمانی نے پیغمبر خداﷺ کی محبت کا اظہار کرتے ہوئے حضرت محمد ﷺ کا اسم گرامی چھپا ماسک پہن کر شرکت کی۔انہوں نے سیاہ رنگ کا ماسک پہنا تھا جس پر تحریر تھا ’’آئی لو محمدﷺ‘‘۔ یعنی مجھے محمدﷺ سے پیار ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت تمام عالم اسلام سراپا احتجاج ہے۔ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)اور یونیسکو فرانس میں کویتی مشن نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے اسلام سے متعلق بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ان کے ریمارکس کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔او آئی سی، ایران، ترکی سمیت دنیا بھر کے مسلمان ممالک نے فرانسیسی صدر کے بیانات پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ فرانسیسی صدر میکروں کے اسلام مخالف بیانات پر ترک صدر طیب اردوان برہم ہوگئے اور انہوں نے فرانسیسی صدر میکروں کو دماغی معائنے کا مشورہ دے دیا۔تاہم اب فرانسیسی صدر نے بھی گھٹنے ٹیک دئیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مسلمانوں سے امتیازی سلوک پر ترک صدر سمیت مسلم ممالک کے سربراہان کی فرانسیسی ہم منصب پر تنقید کام کر گئی ہے۔ فرانس کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فرانسیسی مصنوعات کے بے بنیاد اعلانات کو اقلیت کی جانب سے ہوا دی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں