سردیاں آتے ہی مختلف سیکٹرز کیلئے گیس کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ کردیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اوگرا نے مختلف سیکٹرز کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، کمرشل سیکٹر، تندور اور سیمنٹ فیکٹری گیس منہگی نہیں کی گئی، جنرل انڈسٹریل کیلئے گیس کی قیمت میں 33 روپے، فرٹیلائزر2 روپے اور پاور اسٹیشنز کیلئے518 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے موسم سرما کے آغاز سے مختلف سیکٹرز کیلئے گیس کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ان سیکٹرز میں جنرل انڈسٹریل کیلئے گیس کی قیمت میں 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا۔

سی این جی ریجن ون کیلئے گیس 88 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور ریجن ٹو کیلئے سی این جی67 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو منہگی کردی گئی ہے۔فرٹیلائزر سیکٹر کیلئے گیس کی قیمت میں 2 روپے اور پاور اسٹیشنز کیلئے گیس کے کم سے کم چارجز میں 518 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کردیا گیا ہے۔اوگرا نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کمرشل سیکٹر، تندور اور سیمنٹ فیکٹری کیلئے گیس منہگی نہیں کی گئی ہے۔ اسی طرح ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی ایل پی جی فی کلوقیمت میں10 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں قیمتیں کم نہیں کیں، بلکہ دو بار اوگرا نے سمری بھیجی اور قیمتیں برقرار رکھی گئیں۔اسی طرح لاہور میں ایل پی جی کی قیمت میں مزید 10روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں120 جبکہ کمرشل سلنڈر 450 روپے مہنگا کردیا گیا ہے۔ گیس مہنگی ہونے سے شہری شدید پریشان ہیں، کیونکہ گھروں میں ویسے تو گیس کی شدید قلت ہے اورسردیوں سے قبل ہی گیس کی لوڈشیڈنگ شروع ہوچکی ہے۔ جبکہ ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں