وزیراعظم عمران خان کی جانب سے علی ظفر کیلئے بڑااعزاز

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مایہ نازگلوکارعلی ظفرکووزیراعظم عمران خان نے “نمل نالج سٹی” کا سفیرمقررکردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرپاکستان شوبزانڈسٹری کے نامورگلوکارواداکارعلی ظفرنے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے انہیں پاکستان کے پہلے شہر”نمل نالج سٹی” جوٹونی اشائی کا ڈیزائن کیا ہوا ہے اوراسکا معززوزیر اعظم عمران نے خواب دیکھا، اس کا سفیرمقررکردیا ہے جس پروہ بہت فخر محسوس کررہے ہیں۔علی ظفرنے لکھا کہ علم کسی بھی ملک اوراس کے عوام کی ترقی کے لئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔علی ظفرنے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پرمزید کہا کہ میرے لئے یہ سب سے بہت اطمینان

بخش اورسنسنی خیز ہے کہ ڈاکٹرکنول امین اورپروفیسرمحمد ظفراللہ، جنہوں نے اپنی زندگی کوماہرتعلیم کی حیثیت سے وقف کیا اورہمیں بھی اسی راہ پر چلنے پرزور دیا، ان کے بیٹے کو موقع فراہم کیا گیا کہ وہ بطور سفیر اپنی نوعیت کا پہلا شہر “نمل نالج سٹی” تعمیرکرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔علی ظفر نے لکھا کہ بنجر زمین میں بنایا ہوا ایسا شہرجس کا تصور وزیر اعظم عمران خان نے کیا تھا۔اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نمل یونیورسٹی میں پاکستان کے پہلے نالج سٹی کا قیام میرا خواب ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان میں پہلے نالج سٹی کا قیام میرا خواب ہے۔ وزیر اعظم نے نمل نالج سٹی میانوالی کے ماسٹر پلان کی ویڈیو بھی شیئر کی۔وزیر اعظم عمران خان نے دو روز قبل میانوالی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ قومیں کپاس اور کپڑا فروخت کرنے سے نہیں بلکہ انسانوں پر اور تعلیم پر پیسہ لگانے سے امیر ہوتی ہیں۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہاں گرلز اسکول نہیں تھے، نہ اسپتالوں میں نرسز اور لیڈی ڈاکٹر تھیں، اب ہم اسپتالوں میں نرسز اور لیڈی ڈاکٹر تعینات کرنے کی پلاننگ کر رہے ہیں اور میں نے حکم دیا ہے کہ یہاں کے اسپتال خود اخباروں میں اشتہار دیکر ڈاکٹر بھرتی کریں۔ان کا کہنا تھا کہ قومیں کپاس اور کپڑا بیچنے سے امیر نہیں ہوتیں بلکہ تعلیم پر خرچ کرنے سے امیر ہوتی ہیں، ہم میانوالی میں ایک عالمی معیار کی نمل یونیورسٹی بنا رہے ہیں جو ایک نالج سٹی ہو گا، یہاں سے پورے پاکستان کے لیے زرعی شعبے پر ریسرچ ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں