عمران خان پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے، خولہ خان

اسلام آباد(پی کے نیوز) تحریک انصاف کی رہنما خولہ خان نے کہا ہے کہ ایک دن میں پنتیس لاکھ پودے لگانا ناممکن تھا جسے عمران خان نے ممکن کردکھایا، ان کا کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ شجرکاری مہم میں پورے ملک سے عوام، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، وفاقی اور صوبائی وزرا، وزرائے اعلیٰ اور ٹائیگر فورس کے اراکین نے شرکت کی،

وزیر اعظم نے ٹائیگر فورس ڈے منا کر رضا کاروں کی حوصلہ افزائی کی، ان کا کہنا تھا کہ اسی جذبے کے ساتھ سال کے دونوں سیزن میں درخت لگنے چاہیں، درخت لگانا عبادت ہے، ہمیں اپنے ملک کو سرسبز و شاداب بنانا ہے، عمران خان پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اقدامات شروع کیے اور لوگوں میں شعور اجاگر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں