علی عمران فیلڈ رپورٹر ہیں، انتے بڑے اینکر نہیں جو انہیں لاپتہ کیاگیا، شبلی فراز

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے نجی ٹی وی کے صحافی علی عمران کے لاپتہ ہونے کے واقعے کو مشکوک قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ صحافی علی عمران کے لاپتہ ہونے کا واقعہ مشکوک لگتاہے علی عمران فیلڈ رپورٹر ہیں اتنے بڑے اینکر نہیں جوانہیں لاپتہ کیاگیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام صحافیوں اور کیمرےکے پیچھےکام کرنےوالوں کی عزت کرتاہوں، وفاقی سطح پرعلی عمران کے لاپتہ ہونےکےواقعےکی تحقیقات ہورہی ہے، میڈیا کا کام ایجنڈاسیٹنگ نہیں ہوناچاہیے۔

اپوزیشن سے متعلق بات کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ یہ لوگ سپریم کورٹ پربھی حملہ کرتےہیں پھرتوجہ ہٹوادیتےہیں، ہمارا مقابلہ عیاردشمن سےہے،یہ ذاتی مفادات کا گروپ ہے یہ لوگ اپنےمفادات کےلیےکچھ بھی کر سکتے ہیں۔وفاقی وزیراطلاعات و نشریات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ساری زندگی مقابلہ کرتےرہےہیں، وزیراعظم نےساری زندگی جدوجہدکی ہے گھبرانےوالےنہیں، عمران خان بھی یہ بات کہہ چکےہیں، جلسےہوتےرہتےہیں۔ بعد ازاں اسلام آباد: وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ والے پشیمانی، ندامت اور معافی کے بجائے جشن منا کر ڈھٹائی کا ثبوت دے رہے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی جانب سے اپنے طور پر اورنج ٹرین منصوبے کے افتتاح پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کے نیب زدگان اورنج ٹرین کے خودساختہ افتتاح پر دراصل قومی خزانے کی لوٹ مار اور عوامی وسائل کھانے کا جشن منا رہے ہیں۔وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مہنگے منصوبوں کا بوجھ عوام کو اٹھانا پڑتا ہے، مہنگائی اور معاشی تباہی ہوتی ہے، پشیمانی، ندامت اور معافی کے بجائے جشن منا کر ڈھٹائی کا ثبوت دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں