ایک بار پھر آذربائیجان کے علاقے پر قبضے کی کوشش، آذری فوج نے آرمینیا کی اینٹ سے اینٹ بجادی

باکو(نیوز ڈیسک) کارباخ تنازع کے معاملے پر آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ایک بار پھر جنگ چھڑ گئی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق آرمینیا کی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آذربائیجان کے آبادی والے پہاڑی علاقے پر قبضے کی کوشش کی۔آرمینائی فوج کی پیش قدمی کے بعد آذری افواج چوکس ہوئے اور انہوں نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے افواج کے درمیان نئی جھڑپیں ہوئی ہیں البتہ ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان کشیدگی جاری ہے،

جنگ کا آغاز اُس وقت ہوا جبکہ آرمینیائی فوج نے آذری سرحد کی حدود میں آنے والے متنازع علاقے پر قبضے کی کوشش کی۔دونوں افواج کے درمیان کئی روز تک جھڑپیں جاری رہیں جس کے بعد عالمی برادری نے فریقین کو بات چیت سے معاملے کا حل نکالنے کی ہدایت کی تھی۔عالمی برادری اور مختلف ممالک سے آنے والے دباؤ کے بعد آرمینیا اور آذر بائیجان نے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا مگر آرمینائی فوج نے خلاف ورزی کی۔یاد رہے کہ ایک روز قبل بھی آرمینیا کی فوج نے آذری فوج کے دفاعی سسٹم کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جس پر آذری فوج نے بھرپور جواب دیا اور مختلف مقامات پر اپنا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق آذر بائیجان کی فوج اپنے مقبوضہ علاقوں کی آزادی کی جنگ لڑ رہی ہے۔ آذری امور دفاع کے مطابق، گزشتہ رات آعدرہ، ہدروت، فضولی، جبرائل اور غوبادلی میں آپریشنز کا سلسلہ جاری رہا۔آذری وزیر دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، تمام محاذوں پر آرمینی فوج کے بنیادی ڈھانچوں اور اس کے عسکری وسائل کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے جس کی وجہ سے اسے فوجی ساز و سامان، خوراک اور اسلحے کی قلت کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں