کوئٹہ جلسے کی تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں ، بلوچستان حکومت نے پی ڈی ایم کو بڑا جھٹکا دیدیا

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)چیف سیکرٹری بلوچستان نے دفعہ 144 نافذ کرنے کی ہدایت کردی ہے، اپوزیشن جماعتوں کو دہشتگردی تھریٹ کو سنجیدگی سے لینا چاہیے، جلسے سے کورونا وائرس پھیلنے کے بھی خدشات ہیں، پی ڈی ایم کو چاہیے جلسہ منسوخ کردے۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں اپوزیشن کے جلسے سے متعلق انتظامات اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بلوچستان حکومت نے اپوزیشن کے جلسے سے نمٹنے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت چیف سیکرٹری بلوچستان نے دفعہ 144نافذ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

دہشتگردوں کے کوئٹہ میں دہشتگردی کے امکانات ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں دہشتگردی تھریٹ کو سنجیدگی سے لے، جلسے کے باعث کورونا وائرس پھیلنے کے بھی خدشات ہیں۔جلسے میں آنے والے قائدین اور شرکاء کو چاہیے کہ کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کریں۔ علاوہ ازیں چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ ’جلسے سے صوبے میں کرونا کے پھیلنے کا خطرہ بھی ہے، صوبائی حکومت جلسے میں شرکت کرنے والوں کو ماسک اور سینٹائزر فراہم کے۔چیف سیکریٹری نے کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کرنے کی بھی ہدایت کی جس کے تحت اسلحہ لے کر آزادانہ گھومنے اور ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کے تحت کل کوئٹہ میں جلسے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس ضمن مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج کوئٹہ پہنچے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں