پاکستان کے اہم علاقے میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

سوات (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں 3.9 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع صوابی اور گردونواح کے شہریوں نے زلزلے کےجھٹکےمحسوس کیے جس کے بعد وہ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز مغربی ایران تھا جس کی گہرائی 20 کلومیٹر تھی۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔یاد رہے کہ 28 اکتوبر کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر مالاکنڈ، شانگلہ، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزے کی گہرائی 186 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز افغانستان کے قریب ہندوکش کا خطہ تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں