24اکتوبر تجدید عہد کا دن، ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کوحق خودارادیت دلوانےکیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،خدیجہ زرین

اسلام آباد (پی کے نیوز) سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کی چیئرپرسن وویمن ونگ محترمہ خدیجہ زرین نے آزاد کشمیر کے 73 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 24 اکتوبر کا دن تجدید عہد کا دن ہے، اس دن ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اپنا حق خودارادیت دلوانے اور نصب کےلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، آج کا دن یہ سوچنے کا دن ہے کہ ریاست جموں و کشمیر کے ایک حصہ کو بھارتی ناجائز تسلط سے آزاد کرانے اور وہاں کے عوام کو حق خودارادیت دلوانے کے کاز کو ہم نے کس قدر آگے بڑھایا ہے اور اس جدوجہد کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانے کےلئے ہمیں اور کس قدر کوشش

کرنا ہو گی، انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پانچ اگست کو بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر کو بھارت میں ضم کیا، بھارت نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو روندتے ہوئے قابل مذمت اقدامات اٹھائے، گزشتہ چودہ ماہ سے کشمیری محاصرے میں ہیں، بھارتی حکومت کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، بھارت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت لاکھوں غیر ریاستی باشندوں کو مقبوضہ کشمیر کی شہریت دے رہا ہے، عالمی برادری بھارت کے انتہا پسند ایجنڈے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانیت سوز مظالم کا فوری نوٹس لے، بھارت کے خلاف عالمی پابندیوں کا اطلاق کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں