کیپٹن صفدر کی گرفتاری کا آپریشن کتنے منٹ تک جاری رہا، گرفتاری کی ویڈیو سامنے آگیا

کراچی(نیوز ڈیسک) ابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی کراچی میں گرفتاری کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ہوٹل کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما کی گرفتاری کے لیے آپریشن 46 منٹ تک جاری رہا، جس کا آغاز صبح 6 بجکر 8 منٹ پر ہوا جب پولیس موبائل ہوٹل کے اندر داخل ہوئیں۔ہوٹل کے مختلف سی سی ٹی فوٹیجز میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ کچھ سادہ لباس اہلکاروں کو بھی دیکھا گیا، فوٹیج میں جو ٹائم نظر آرہا ہے اس میں 6 بجکر 46 منٹ پر پولیس اہلکار سادہ لباس اہلکاروں کے ہمراہ مریم نواز کے کمرے کے باہر پہنچے جہاں فوٹیج میں ایک

سادہ لباس اہلکار کو مسلسل فون پر ہدایات لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔فوٹیج کے مطابق 6 بجکر 48 منٹ پر اہلکار مریم نواز کے کمرے میں داخل ہوئے اور 6 بجکر 50 منٹ پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر باہر نکال کر اپنے ساتھ لے گئے، لفٹ اور لابی کی ویڈیوز میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص موبائل سے اس تمام واقعے کی مسلسل ویڈیو بناتا رہا۔خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک کے جلسے میں شرکت کیلئے لیگی رہنما مریم نواز 18 اکتوبر اپنے خاوند اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کراچی پہنچی تھیں جہاں انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی۔اس موقع پر ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے نعرہ بازی کی۔ ان کے اس اقدام پر سیاسی حلقوں کی جانب سے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ انھیں مزار قائد کے تقدس کا احترام کرنا چاہیے تھا۔معاملہ اس وقت بڑھا جب 19 اکتوبر کو علی الصبح پولیس نے انھیں نجی ہوٹل سے گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔ بعد ازاں سٹی کورٹ کی جانب سے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو ان کی فوری رہائی کا حکم دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں